واشنگٹن، 15 مارچ (انڈیا نیرٹیو)
امریکہ نے اروناچل پردیش پر چین کے دعوے کو کھلے عام مسترد کر دیا ہے۔امریکی پارلیمنٹ میں ایک تجویز پیش کرتے ہوئے اروناچل پردیش کو ہندوستان کا اٹوٹ حصہ تسلیم کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی قرارداد میں بھارت کے ساتھ کھل کر امریکہ کے کھڑے رہنے کی بات کی گئی ہے۔
امریکہ نے اروناچل پردیش پر چین کے دعووں اور بین الاقوامی سرحد کو تبدیل کرنے کی کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔ مریکی پارلیمنٹ میں اس معاملے پر دو طرفہ تجویز پیش کر اروناچل پردیش کو ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ماننے کے ساتھ چین اور اروناچل پردیش کو تقسیم کرنے والی میک موہن لائن کو بین الاقوامی سرحد کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
تجویز پیش کرنے والے ممبر پارلیمنٹ بل ہیگرٹی اور جیف مارکلے نے کہا کہ چین کھلے اور آزاد بحرالکاہل کے لیے ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ امریکہ خاص طور پر بھارت جیسے اپنے تزویراتی شراکت داروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہو۔
امریکی پارلیمنٹ کی اس دو طرفہ تجویز میں سرحد پر جمود کو تبدیل کرنے کے لیے چین کی کوششوں اور فوجی کارروائی پر تنقید کی گئی ہے۔ اس تجویز میں امریکہ اور ہندوستان کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے اور کواڈ میں تعاون بڑھانے کی بات بھی کی گئی ہے۔
امریکی پارلیمنٹ کی یہ تجویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ہندوستان اور چین کی سرحد پر مشرقی سیکٹر میں چین کے فوجیوں اور ہندوستانی فوجیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوچکی ہیں۔تجویز میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اروناچل پردیش کو چین کا نہیں بھارت کا اٹوٹ حصہ سمجھتا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…