عالمی

امریکی صدر کے یوکرین دورہ،روسی صدر پوتن کا پارلیمنٹ سے خطاب

یوکرین سے ’ جنگ مغربی ممالک کی وجہ سے شروع ہوئی ‘

 روس کے صدر ولادی میر پیوتن نے ایک بار پھر یوکرین کی جنگ کا براہ راست الزام مغربی ممالک کو ٹھہرایا ہے۔ پیوتن کی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران یہ تقریر منگل کو روس یوکرین جنگ کے ایک سال مکمل ہونے سے صرف تین روز قبل سامنے آئی ہے جب کہ پیوتن کی تقریر امریکی صدر بائیڈن کے یوکرین کے دورے کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے۔ اس میں انہوں نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے حوالے سے کئی بڑے بیانات دیے ہیں۔

روس کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے پوتن نے کہا کہ ہم اس مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ہم اس مشکل جدوجہد کے لیے پرامن طریقے سے مذاکرات کر رہے تھے لیکن ہماری پیٹھ کے پیچھے بالکل مختلف سازش رچی جا رہی تھی۔

ہم اپنے مفاد اور موقف کا دفاع کرتے ہیں کہ مہذب ممالک اور باقی ممالک کے درمیان کوئی تقسیم نہیں ہونی چاہیے۔پوتن نے اپنی تقریر میں دعویٰ کیا کہ کیف نے فوجی آپریشن سے ہتھیاروں کی فراہمی پر مغرب کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

مغرب نے شرمناک طور پر اپنے ہی لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے ہی کئی بار کہہ چکا ہوں کہ یوکرین کے لوگ مغربی ممالک کے یرغمال بن چکے ہیں جنہوں نے اس ملک پر سیاسی ، عسکری اور اقتصادی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔

پوتن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ڈونباس خطے میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ 2014 کے بعد سے ڈونباس ایک انتہائی حساس علاقہ رہا ہے۔ ڈون باس کے لوگ یوکرین میں مسلسل حملوں کے باوجود ایک سال تک ڈٹے رہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago