عالمی

امریکی وزیرخارجہ بلنکن نے نئی یہودی بستیوں کے قیام پر نیتن یاہو حکومت کو خبردار کر دیا

واشنگٹن،05دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اتوار کے روز وعدہ کر لیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں یا زمینوں کو ضم کرنے کی مخالفت جاری رکھی جائے گی، تاہم بلنکن نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اگلی حکومت سے متعلق فیصلہ اس حکومت کے اقدامات کو دیکھ کر کریں گے نا کہ اس بنا کر کہ اس میں دائیں بازو کے انتہا پسند شامل ہیں۔

بلنکن نے بائیں بازو کے اسرائیل حامی امریکی لابنگ گروپ ’’جے سٹریٹ‘‘ کو بتایا کہ وہ واضح طور پر کسی بھی ایسے اقدام کی مخالفت کرتے رہیں گے جو دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچاتا ہو۔

اسی طر ح یہودی بستیاں آباد کر کے اسرائیلی ریاست کی توسیع کی طرف بڑھنے، مغربی کنارے میں موجود یہودی بستیوں کا الحاق کرنے، مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت میں تبدیلی، فلسطینیوں کی املاک کی مسماری یا فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے اقدامات کی مخالفت جاری رہے گی۔

واضح رہے نومبر میں لیکود پارٹی کے رہنما نیتن یاہو کو اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ کی جانب سے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے باضابطہ دعوت دے دی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے انتخابات کے بعد ان کی واپسی چار سالوں میں ملک کے پانچویں وزیر اعظم کے طور پر ہوئی۔ 2019 کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیل میں واضح اکثریت کے ساتھ ایک ہم آہنگ حکومت کا قیام یقینی دکھائی دیا ہے۔

واضح رہے کہ لگ بھگ 4 لاکھ 75 ہزار اسرائیلی یہودی مغربی کنارے میں بستیوں میں آباد ہیں۔ ان کی یہ رہائش بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی ہے۔ فلسطینیوں کے نزدیک یہودی آبادیوں کی یہ زمینیں ان کی مستقبل کی ریاست کا حصہ ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago