عالمی

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان’’تعمیری مذاکرات‘‘کو امریکہ کی حمایت

واشنگٹن، 10 مارچ ( انڈیا نیرٹیو)

 امریکا نے بھارت اور پاکستان کے درمیان سفارت کاری کے دروازے دوبارہ کھولنے کے لئے حمایت کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ’’تعمیری بات چیت‘‘ کی حمایت کرتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے  امریکہ تعمیری مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے سفارتی اقدام ہونا چاہیے اور امریکہ اس سفارت کاری کی حمایت کرتا ہے۔

امریکی کردار کی وضاحت کرتے ہوئے، نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکہ ایک پارٹنر کے طور پرکسی بھی طرح سے مناسب لگنے والے عمل کی حمایت کا خواہشمند ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس معاملے میں فیصلہ بھارت اور پاکستان کو خود کرنا ہوگا۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ مذاکرات یا سفارتی اقدامات کے طریقہ کار پر کوئی بھی فیصلہ یا شروعات کرنے میں  امریکہ کا کردار نہیں ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان روابط کے طریقوں کا تعین ان دونوں ممالک کو ہی کرنا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago