عالمی

جرمنی: ہیمبرگ کے چرچ میں فائرنگ، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

برلن، 10 مارچ ( اندیا نیرٹیو)

 جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے ایک چرچ میں فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

معلومات کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے السٹرڈورف علاقے کے گراس بورسٹل ڈسٹرکٹ میں ڈیلبوگے  اسٹریٹ میں واقع یوووہا وٹنس چرچ میں شام دیر گئے اچانک گولی چلنے کی آوازیں سنائی دیں۔ اچانک فائرنگ سے افراتفری مچ گئی۔ اس حادثے میں سات افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ کئی  افراد زخمی ہوئے جن میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ٹویٹ کر کے بتایا کہ موقع پر بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ آس پاس کے رہائشیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔پولیس کے ترجمان نے کہا کہ حملہ آور کے فرار ہونے کے ابھی کوئی آثار نہیں ہیں۔

یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل تو نہیں ہیں۔بتایا گیا کہ حملہ آور نے مسلسل 12 راؤنڈ فائرنگ کی۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کو فائرنگ کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے کے بعد ملی۔

جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں کو کئی افراد کی لاشیں ملی ہیں اور کئی شدید زخمی ہیں۔ یہاں تک کہ پولیس کے پہنچنے تک بھی اوپر سے فائرنگ کی آواز سنائی دے رہی تھیں۔ جب پولیس افسران اوپر گئے تو انہوں نے ایک اور شخص کو مردہ پایا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago