Categories: عالمی

امریکہ کی روس پر پابندیوں کی دھمکی،تعلقات ناممکن ہیں: ماسکو

ماسکو،22جون(انڈیا نیرٹیو)

امریکی صدر جوبائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر نے اتوار کے روزایک بیان میں کہا کہ امریکا روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی نیولینی کو زہردینے کی کوشش کے الزام کے بعد ماسکو کے خلاف نئی پابندیوں کی تیاری کر رہا ہے۔ دوسری طرف واشنگٹن میں روسی سفیر اناطولی انتونوف نے اتوار کے روز امریکی قومی سلامتی کے مشیر کو جواب میں کہا کہ پابندیاں دونوں ممالک کے مابین تعلقات مستحکم کرنے کے بجائے مزید بگاڑ پیدا کرنے کا باعث بنیں گی۔

واشنگٹن جاتے ہوئے نیو یارک پہنچنے کے بعد انتونوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے ذریعے تعلقات کو مستحکم کرنا اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی بحالی ناممکن ہے۔سفیر نے وضاحت کی کہ نئی پابندیاں روسی صدر ولادیمیر پوتین اور امریکی جو بائیڈن کے مابین جنیوا میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں طے پانے والے امور اور فیصلوں کی عکاسی نہیں کرتیں۔ سربراہ ملاقات میں دونوں صدور نے تعلقات کو مستحکم کرنے اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

روسی سفیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایک ایسا راستہ منتخب کیا جس کے نتیجے میں اچھے نتائج برآمد نہیں ہوں گے اور جنیوا ملاقات کی مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے میں مدد نہیں ملے گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے جنیوا میں امریکی اور روسی صدور کی ملاقات کے 4 دن بعد’ سی این این‘ کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ ان کا ملک روس کے خلاف پابندیوں کا ایک اور پیکیج تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پابندیاں روسی اپوزیشن رہ نما الیکسی ناوالنی کو زہر دینے پر جرم میں عاید کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے یہ قدم تن تنہا نہیں بلکہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کا مقصد روسی سرزمین پر اپنے شہریوں میں سے کسی کے خلاف کسی کیمیائی عنصر کے استعمال کی سزا دینا ہے۔خیال رہے کہ 2 مارچ کو ناوالنی کو مشرقی ماسکو کی ایک جیل میں قید کیے جانبے کے بعد واشنگٹن نے سات سینیر روسی عہدیداروں پر پابندیاں عاید کردی تھیں۔ نئے امریکی صدر جوبائیڈن کےجنوری میں اقتدار سنھبالنے کے بعد روسی عہدیداروں کو یہ اپنی نوعیت کی پہلی پابندیاں تھیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago