Categories: عالمی

عمران خان کے چین کو کلین چٹ دینے کے خلاف ترکی میں ایغور مسلمانوں کا احتجاج

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
استنبول ۔13 فروری</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بیجنگ اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے روانگی سے عین قبل پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے چین کے بارے میں ان کے ریمارکس کے خلاف، اویغور تارکین وطن نے استنبول میں احتجاج کیا۔رپورٹس کے مطابق، ایغور مسلمان مظاہرین 11 فروری کو استنبول میں پاکستانی قونصل خانے کے سامنے جمع ہوئے اور عمران خان کے اس بیان کے خلاف نعرے لگائے جس میں انہوں نے سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے چین کو کلین چٹ دی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اویغوروں نے کہا کہ احتجاج کی بنیادی وجہ "عمران خان کا جھوٹ اور پاکستان سے ایغور مسلمانوں کی ملک بدری تھی۔"تاہم، ایک وقت میں صرف 10 مظاہرین کو پاکستان قونصل خانے کے مین گیٹ کے سامنے کھڑے ہونے کی اجازت دی گئی۔ سیکورٹی حکام کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا جنہوں نے اسے وصول کرنے سے انکار کر دیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 میمورنڈم پر مشتمل لفافہ قونصلیٹ کے مین گیٹ پر چسپاں کر دیا گیا۔پاکستانی سفارتخانے کے سینئر افسران مظاہرین کے ساتھ بحث کے لیے باہر نکل آئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے مظاہرین کو چینی سفارت خانے کے سامنے جاکر احتجاج کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago