Urdu News

عمران خان کے چین کو کلین چٹ دینے کے خلاف ترکی میں ایغور مسلمانوں کا احتجاج

عمران خان کے چین کو کلین چٹ دینے کے خلاف ترکی میں ایغور مسلمانوں کا احتجاج

استنبول ۔13 فروری

بیجنگ اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے روانگی سے عین قبل پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے چین کے بارے میں ان کے ریمارکس کے خلاف، اویغور تارکین وطن نے استنبول میں احتجاج کیا۔رپورٹس کے مطابق، ایغور مسلمان مظاہرین 11 فروری کو استنبول میں پاکستانی قونصل خانے کے سامنے جمع ہوئے اور عمران خان کے اس بیان کے خلاف نعرے لگائے جس میں انہوں نے سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے چین کو کلین چٹ دی تھی۔

اویغوروں نے کہا کہ احتجاج کی بنیادی وجہ "عمران خان کا جھوٹ اور پاکستان سے ایغور مسلمانوں کی ملک بدری تھی۔"تاہم، ایک وقت میں صرف 10 مظاہرین کو پاکستان قونصل خانے کے مین گیٹ کے سامنے کھڑے ہونے کی اجازت دی گئی۔ سیکورٹی حکام کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا جنہوں نے اسے وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

 میمورنڈم پر مشتمل لفافہ قونصلیٹ کے مین گیٹ پر چسپاں کر دیا گیا۔پاکستانی سفارتخانے کے سینئر افسران مظاہرین کے ساتھ بحث کے لیے باہر نکل آئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے مظاہرین کو چینی سفارت خانے کے سامنے جاکر احتجاج کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کی۔

Recommended