Urdu News

بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار کا ویتنام کا دورہ

بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار کا ویتنام کا دورہ

بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار کا ویتنام کا دورہ

بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار ویتنام کے سرکاری دورے پر ویتنام کے کیم ران میں 22 جولائی 2023 کو طے شدہ ویتنام پیپلز نیوی (وی پی این) کو ہندوستانی بحریہ کے جہاز کرپان کی علیحدگی اور اس کے بعد حوالگی کی تقریب کی صدارت کریں گے۔

ہندوستانی بحریہ سے ویتنام کی پیپلز بحریہ کو دیسی ساختہ ان سروس میزائل کارویٹ، آئی این ایس کرپان کی منتقلی ہندوستان کے ہم خیال شراکت داروں کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کرنے کے ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے اور یہ حکومت ہند کی پالیسیوں کے مطابق ہے۔ کسی بھی دوست ملک کو ہندوستان کی طرف سے مکمل طور پر آپریشنل کارویٹ تحفے میں دینے کا یہ پہلا موقع ہے۔

سی این ایس کا دورہ بھارتی بحریہ اور وی پی این کے درمیان اعلیٰ سطح کے دو طرفہ دفاعی مذاکرات کے ساتھ ساتھ خطے میں ہندوستان کی ‘آسیان مرکزیت’ کو تسلیم کرنے کی نشاندہی کرتا ہے۔

آئی این ایس کرپان، ایک دیسی ساختہ کھوکری کلاس میزائل کارویٹ کو وی پی این کے حوالے کیا جا رہا ہے جو کہ 19 جون 2023 کو  وزیر دفاع کے ویتنام کو ان سروس میزائل کارویٹ تحفے میں دینے کے اعلان کے مطابق ہے۔ اسی کو انجام دینے کے لیے آئی این ایس کرپن 28 جون 23 کو ہندوستان سے ویتنام کے لیے ہندوستانی ترنگے کے نیچے اپنے آخری سفر پر روانہ ہوا اور 08 جولائی 2023 کو کیم ران، ویتنام پہنچا۔

ایڈمرل آر ہری کمار ویتنام پیپلز نیوی کے وائس ایڈمرل ٹران تھانہ اینگھیم، سی آئی این سی، ویتنام پیپلز نیوی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے لیے ہائی فون میں ویتنام پیپلز نیوی کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کریں گے اور ویتنام کے وزیر برائے قومی دفاع سے ملاقات کریں گے۔

سی این ایس کا دورہ بھارتی بحریہ اور وی پی این کے درمیان اعلیٰ سطح کے دو طرفہ دفاعی مذاکرات کے ساتھ ساتھ خطے میں ہندوستان کی ‘آسیان مرکزیت’ کو تسلیم کرنے کی نشاندہی کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Recommended