Urdu News

فرانسیسی بحریہ کے جہازوں کا دورۂ کوچی

فرانسیسی بحریہ کے جہازوں کا دورۂ کوچی

فرانسیسی بحریہ کے جہازوں کا دورۂ کوچی

فرانسیسی بحریہ کے بحری جہاز ایف ایس ڈکسموڈے، ایک جامع ہیلی کاپٹر کیریئر اور لا فائیٹی، فریگیٹ، 06 سے 10 مارچ 2023 تک کوچی کے دورے پر ہیں جو کہ  سرکم نیوی گیشن مشن، جین ڈی آرک کا ایک حصہ ہیں۔ ریئر ایڈمرل ایمانویل سلارس (ایلنڈائن)، کیپٹن ایمانویل موکارڈ اور لیٹفیننٹ کمانڈر گسلین ڈلیپلینٹ نے 06 مارچ 2023 کو جنوبی نیول کمان کے چیف آف اسٹاف ریئر ایڈمرل جے سنگھ سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان بحری تعاون کے وسیع معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

 فرانسیسی ٹیم نے، جاری دورے کے دوران ، پیشے ورانہ تربیتی ا سکولوں اور جنوبی بحری کمان کے جہازوں کا دورہ کیا۔ کراس ٹریننگ وزٹ، پیشے ورانہ اور سماجی بات چیت اس دورے کی کچھ اہم جھلکیاں تھیں. جس میں اسپورٹس فکچرس بھی شامل ہیں۔ بحری جہازوں پر سوار فرانسیسی فوج، ہندوستانی فوج کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں بھی کرے گی۔

ہند-بحرالکاہل خطے میں علاقائی بحری سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے. ، ہند-فرانسیسی بحری تعاون ایک کلیدی عنصر ہے۔ فرانسیسی بحری جہازوں کا دورہ. دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دو طرفہ دفاعی تعلقات اور جامع شراکت داری میں اہم کردار ا دا کرے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix28M6N.jpeg

*****

Recommended