عالمی

نیپال میں جنگی جرائم کا معاملہ: وزیراعظم پرچنڈ اور بابورام بھٹارائی کو نوٹس جاری

 نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل ‘پرچنڈ’ اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر بابورام بھٹارائی کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں دائر درخواست پر سپریم کورٹ میں آج سماعت شروع ہوئی۔ عدالت نے وزیراعظم پرچنڈ اور بابو رام بھٹارائی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ منگل کو سپریم کورٹ کے جج سپنا مالا پردھان نے وزیراعظم پرچنڈ اور بھٹارائی سے ترجیحی بنیادوں پر اس معاملے پر تحریری جواب طلب کیا۔

اس وقت کے ماؤنواز جنگجو لینن بشٹ کی طرف سے دائر درخواست پر آج سماعت شروع ہو گئی ہے۔ درخواست اتوار کو درج کی گئی۔  لینن بِسٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہیں بطور چائلڈ ( بچہ ) سپاہی استعمال کرنا جنگی جرم ہے۔ بسٹ نے رٹ میں کہا کہ انہیں بچہ فوجی ہونے کی بنیاد پر جنگی کیمپ سے نااہل قرار دیا گیا۔

لینن بشٹ نے ماؤ نواز مسلح جدوجہد کے دوران 2002 میں 13 سال کی عمر میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔ نیپال میں اقوام متحدہ کے مشن کی تصدیق میں 2973 افراد کو بچہ سپاہی کے طور پر درج کیا گیا۔ رٹ میں کہا گیا ہے کہ ماؤنوازوں نے بڑی تعداد میں بچہ فوجیوں کو استعمال کیا۔

نیپال میں ماؤ نواز مسلح سرگرمیاں 2006 میں ختم ہو گئیں۔ اقوام متحدہ نے بچہ فوجیوں کو اس وقت نااہل قرار دے دیا جب امن کے عمل کے دوران ماؤ نواز جنگجوؤں کو جگہ دی گئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago