ریاض،09دسمبر(انڈیا نیرٹیو)
سعودی عرب اور چین نے ہائیڈروجن توانائی اور براہ راست سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی سمیت مفاہمت کی متعدد یادداشتیں ، معاہدے اور سمجھوتے طے پائے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے موقع پرمفاہمت کی ان یادداشتوں پر دست خط کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الیمامہ محل میں صدر شی جن پنگ کا استقبال کیا۔انھوں نے ملاقات میں تازہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں سعودی اور چینی حکام نے بھی شرکت کی۔اس کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد اور صدر شی جن پنگ نے متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دست خط کیے۔
ان طے شدہ معاہدوں میں مملکت کے ویڑن 2030 اور چین کے روڈ اینڈ بیلٹ اقدام کے درمیان ہم آہنگی کا منصوبہ اور سول ،ذاتی امور اور تجارتی شعبوں میں عدالتی تعاون کا معاہدہ شامل ہے۔
دونوں ممالک نے چینی زبان سکھانے کے لیے تعاون کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کیے۔اس موقع پرجامعہ شاہ سعود ی کی جانب سے چینی صدر کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…