عالمی

کیا ہے ہندوستان  کے خلاف پاکستان کا ’نیا گیم پلان‘؟ جانئے اس رپورٹ میں

لاہور کے گوردواروں میں خالصتانی دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا خلاصہ

 لاہور،2؍ نومبر

انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ خالصتان کے حامی دہشت گرد گروپوں نے ہندوستان کے ہمسایہ ملک کے ایک”نئے گیم پلان”کے تحت پاکستان کے لاہور میں گوردواروں میں اینٹری لے لیے ہے تاکہ ہندوؤں اور مرکزی حکومت کے خلاف ہندوستانی سکھ برادری میں انتہا پسندی کو فروغ دیا جا سکے۔انٹیلی جنس معلومات کے مطابق، 1984 میں سری نگر۔لاہور پرواز کے مبینہ ہائی جیکر کو لاہور کے پنجہ صاحب گوردوارہ میں اکال تخت کے جتھیدار گیانی ہرپریت سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیا  ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کا گیم پلان خالصتانی انتہا پسندوں کو لاہور کے گوردواروں میں رکھنا ہے تاکہ وہ سکھ عقیدت مندوں کو’’بنیاد پسند‘‘بنا سکیں۔

انٹیلی جنس ذرائع نے مزید بتایا کہ مبینہ فلائٹ ہائی جیکر رویندر سنگھ پنکا اور اس کے ساتھی بھارت کے سکھ عقیدت مندوں سے ملاقات کر رہے تھے، جو ساکا پنجہ صاحب کی 100ویں سالگرہ منانے کے لیے پاکستان گئے تھے۔پنکا نے جان بوجھ کر گیانی ہرپریت سنگھ کے ساتھ ایک تصویر کلک کی۔ تاہم، بعد میں جب شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے عہدیداروں کو پنکا کے بارے میں مطلع کیا گیا تو اس ویڈیو کو فوری طور پر  ایس  جی پی سی کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ جتھیدار کا تعلق پوری برادری سے ہے اور کسی کو بھی ان سے ملنے سے منع نہیں کیا گیا تھا، اور یہ کہ گیانی ہرپریت سنگھ پنکا کو جانتے یا پہچانتے بھی نہیں ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ اس طرح کے بنیاد پرست عناصر لاہور میں ہر جگہ موجود تھے اور ان گرودواروں میں درشن کے لیے آنے والے ہندوستانیوں سے جان بوجھ کر رابطہ کیا تاکہ انہیں بنیاد پرست بنایا جا سکے۔

  اس سے قبل لاہور میں مقیم خالصتانی عناصر جیسے رنجیت سنگھ عرف نیتا، جو پاکستان میں مقیم خالصتان زندہ باد فورس کے سربراہ ہیں، کے ساتھ ساتھ آکاش دیپ سنگھ عرف آکاش رندھاوا کی ویڈیو اور آڈیو تک رسائی حاصل کر چکا ہے، جسے ترن تارن میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 ستمبردونوں مبینہ طور پر ڈرون کے ذریعے پاکستان سے اسلحہ اور گولہ بارود کی ترسیل میں ملوث تھے۔ لاہور میں خالصتان کے حامی دہشت گرد گروہوں کی بہت سی اطلاعات ہیں، جو آپریشن کے لیے فنڈز اکٹھا کر رہے ہیں اور سرحد پار سے ہتھیاروں کی ترسیل کا انتظام کر رہے ہیں۔

ستمبر میں، ایک اور مبینہ ہائی جیکر، دل خالصہ کے سربراہ گجیندر سنگھ کی تصویر غلطی سے فیس بک پر جاری کی گئی تھی، جس سے اس کے ٹھکانے کا انکشاف ہوا تھا۔جب کہ بھارتی حکام کو لاہور میں گجیندر کی موجودگی کے بارے میں طویل عرصے سے علم تھا، لیکن یہ تصویر پاکستان کے پنجاب میں دہشت گردی سے آئی ایس آئی کے روابط کی ایک مثال تھی۔

بھارت ایسے لاہور میں مقیم خالصتان کے حامی رہنماؤں کی تلاش میں ہے، جن پر قتل، دہشت گردانہ بم دھماکوں اور ہائی جیکنگ کے الزامات ہیں۔وہ نظموں اور فیس بک پوسٹس کے ذریعے آن لائن بھارت مخالف پروپیگنڈا بھی چلاتے ہیں۔پچھلے سال، لدھیانہ کورٹ کمپلیکس میں ایک دھماکہ جس میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم پانچ زخمی ہوئے تھے، انٹیلی جنس معلومات کے مطابق، لاہور میں مقیم خالصتان کے حامی دہشت گردوں نے مقامی غنڈوں کو استعمال کرتے ہوئے کیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago