عالمی

چین نے اپنی بہترشبیہ کو دکھانے کے لیے تنقیدی رپورٹنگ پرکیوں کسا شکنجہ؟

بیجنگ ،24؍ نومبر

چین کی عالمی تسلط کی جستجو کے نتیجے میں ملک میں میڈیا اور تنقیدی رپورٹنگ کو دبارہا ہے۔ چین میں  متعدد میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے اور معلومات کے بہاؤ کو سخت کنٹرول میں لایا جا رہا ہے۔

 حال ہی میں امریکہ میں مقیم تھنک ٹینک فریڈم ہاؤس کی جانب سے منگل کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) چین میں مواد کی تقسیم کے چینلز اور 30  جمہویتوںں میں سے 18 میں مضبوط گڑھ قائم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے جس کا جائزہ لیا گیا۔

 رپورٹ نے اعتراف کیا کہ سی سی پی نے ان کے گھریلو میڈیا پر اثر انداز ہونے کے لیے اہم کوششیں کیں۔تحقیق میں چین کی جانب سے ان غیر ملکی صحافیوں کے خلاف سائبر دھونس کی کوششوں کا بھی پردہ فاش کیا گیا جنہوں نے چینی حکمرانی کے حوالے سے تنقیدی مضامین شائع کیے تھے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے 2020 میں کرائے گئے ایک بین الاقوامی سروے کے مطابق، چین نے عالمی میڈیا کوریج میں اپنی تصویر کو بہتر بنانے کے لیے کووڈ۔  19 کے دور کا اہم فائدہ اٹھایا۔

 مزید یہ کہ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ بیرونی ممالک میں میڈیا کے ماحولیاتی نظام میں چینی حمایت یافتہ موجودگی پہلے کی 64 فیصد کے مقابلے میں 76 فیصد بڑھ گئی۔ سنگاپور پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق سروے میں یہ بھی روشنی ڈالی گئی کہ تقریباً 80 فیصد ممالک نے اپنی تشویش کی اطلاع دی۔

مغرب کی قیادت میں موجودہ لبرل ورلڈ آرڈر کو بدلنے کے ارادے کے ساتھ چین کی بڑھتی ہوئی سیاسی اور عسکری طاقت نے پوری دنیا میں تشویش کو جنم دیا ہے کیونکہ انڈو پیسیفک خطے کی طرف چین کی جارحیت کی وجہ سے امریکہ اور چین کی جنگ جاری ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago