Categories: عالمی

طالبان پر افغانی کیوں نہیں کر رہے ہیں بھروسہ؟ کیا طالبان کے وعدے کھوکھلے ہیں؟افغان خواتین کا دعویٰ

افغانستان پر طالبان(Taliban Capture Afghanistan) کے قبضے کے بعد پورے ملک میں افراتفری کا ماحول ہے۔ ایکسپرٹ اور سماجی کارکن کے مطابق، افغانستان پھر سے خواتین کے لئے ایک بے حد خطرناک جگہ بن گیا ہے۔ گزشتہ کچھ ہفتوں سے تشدد کی خبریں آرہی ہیں۔ اس درمیان ہزاروں لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کا کہنا ہے کہ مئی کے آخر سے اب تک جو لوگ بھاگے ہیں، ان میں سے تقریباً 80 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔

کابل پر 15 اگست کو قبضے کے بعد طالبان کے بڑے لیڈروں نے کہا تھا کہ وہ کسی کے خلاف بدلے کے جذبہ سے کام نہیں کرے گا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ اب ملک میں خواتین کی حصہ داری میں اضافہ ہوگا، لیکن اب خبریں آرہی ہیں کہ طالبان کے جنگجو گھر گھر تلاشی لے رہے ہیں۔ وہ ایسے لوگوں کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں، جس نے امریکہ اور افغان حکومت کی مدد کی۔ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ افغان خواتین طالبان کے بارے میں کیا کہہ رہی ہیں…۔

20سال کی لڑائی کے بعد یہ حال

ایک گمنام افغان خاتون نے ’دی گارجین‘ میں لکھا ہے، ’مجھے امید نہیں تھی کہ ہم پھر سے اپنے سبھی بنیادی حقوق سے محروم ہوجائیں گے اور 20 سال پرانے دور میں لوٹ جائیں گے۔ افسران اور آزادی کے لئے 20 سال کی لڑائی کے بعد، ہمیں برقع کی تلاش کرنی پڑ رہی ہے۔ ہمیں اپنی پہچان چھپانی پڑ رہی ہے۔

نیوز اینکر کو روکنے کا الزام

کئی افغان خواتین صحافیوں نے کہا ہے کہ طالبان نے انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ آر ٹی اے (ریڈیو ٹیلی ویژن افغانستان) کی ایک اینکر شبنم داوران نے کہا کہ وہ اپنے آفس میں داخل نہیں ہوسکیں۔ انہوں نے کہا، ’میں کام پر لوٹنا چاہتا تھا، لیکن بدقسمتی سے انہوں نے مجھے کام نہیں کرنے دیا۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ اقتدار بدل گیا ہے اور آپ کام نہیں کرسکتے ہیں‘۔

خاتون صحافیوں کی انٹری پر پابندی

ایک دیگر صحافی خدیہ نے بھی کہا کہ طالبان نے انہیں اپنے دفتر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ خدیجہ نے طلوع نیوز سے کہا، ’ہم نے اپنے ایک ڈائریکٹر سے بات کی، جسے طالبان نے مقرر کیا ہے۔ پروگرام میں تبدیلی کی گئی ہے۔ وہ اپنے من سے پروگرام نشر کر رہے ہیں۔ کوئی خاتون نشر کرنے والی اور صحافی نہیں ہیں۔ کئی خواتین نے کہا ہے کہ انہیں خوف ہے کہ طالبان شریعت کے لحاظ سے کام کرے گا۔ لڑکیوں کو اسکول جانے نہیں دے گا۔ طالبان نے 1996 سے 2001 تک افغانستان میں اپنے پہلے اقتدار کے دوران بربریت سے اپنے فرمان کو نافذ کیا۔ اکیلے گھر سے نکلنے پر خواتین کو عوامی طور پر پیٹا جاتا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago