عالمی

پاکستان اور چین سیاسی، سیکورٹی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے پر کیوں ہیں متفق؟

اسلام آباد،21؍ مارچ

پاکستان اور چین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے اور سیاسی اور سیکورٹی تعاون، دوطرفہ تجارت، اقتصادی اور مالیاتی تعاون، ثقافتی تبادلے، سیاحت اور عوام کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے اور مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاک چین دوطرفہ سیاسی مشاورت (بی پی سی) کا تیسرا دور بیجنگ میں منعقد ہوا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اتوار کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ چینی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے کی۔بی پی سی پاکستان اور چین کے درمیان ایک باقاعدہ ادارہ جاتی طریقہ کار ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری  کی ایک دہائی کی تکمیل کو نوٹ کرتے ہوئے، دونوں فریقوں نے  سی پیک کے ساتھ اپنے عزم کا اعادہ کیا جو دو طرفہ تعاون کا ایک اہم ستون اور پاکستان اور چین کے درمیان ہمیشہ گہری ہوتی دوستی کی علامت ہے۔ انہوں نے علاقائی روابط اور تعاون کو بڑھانے کے لیے تیسرے فریق کی شرکت سمیت  سی پیک کی توسیع میں مصروف رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

پاکستان اور چین اعلیٰ سطح کی مصروفیات اور ڈائیلاگ کے طریقہ کار کو بھی فروغ دیں گے اور مواصلات کے ذرائع کو مزید مضبوط بنائیں گے۔سیکرٹری خارجہ نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے معاشی استحکام اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے لیے چین کی جانب سے مسلسل اور فراخدلانہ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago