Categories: عالمی

کویت میں حزب اللہ نیٹ ورک سے جڑے لوگوں کی گرفتاریوں کے احکامات آخر کیوں؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کویت میں ریاستی سیکورٹی کے ادارے نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ساتھ تعاون کرنے والے 8 رکنی ایک گروہ کو پکڑ لیا ہے۔ دوسری طرف حکام نے اس گروپ میں شامل دوسرے عناصر کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔کویت کے عربی اخبار "القبس" نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پکڑا جانے والا گروہ 8 افراد پر مشتمل ہے۔ ان میں ایک سابق رکن پارلیمنٹ کا بیٹا اور ایک سابق رکن پارلیمنٹ کا بھائی شامل ہیں۔ ریاستی سیکورٹی کا ادارہ چاروں افراد کے ساتھ مختلف الزامات کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔ ان میں کویت میں لبنانی حزب اللہ کے لیے کالے دھن کو سفید کرنا، حزب اللہ کے زیر سایہ کام کے لیے کویتی نوجوانوں کو بھرتی کرنا، حزب اللہ کی دہشت گردی کی کارروائیوں میں شرکت کرنا اور شام اور یمن سے منشیات کی اسمگلنگ جیسے الزامات شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے پیشگی اجازت نامے کے بغیر مساجد سے عطایات جمع کرنے کا اعتراف کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کویتی ایڈوکیٹ صلاح الفہد کے مطابق کویت کے ریاستی سیکیورٹی کے ادارے نے لبنانی ملیشیا "حزب اللہ" کو ایک نئی ضرب لگائی ہے۔ یہ العبدلی گروپ کو لگائی جانے والی آخری ضرب سے ملتی جلتی ہے۔ کویتی ایڈوکیٹ فہد الدوسری نے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزارت داخلہ کو سپورٹ کریں تا کہ دہشت گرد جماعتوں کی حمایت کرنے والوں اور انہیں مالی رقوم اور تربیت فراہم کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جا سکے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کویت میں حزب اللہ کی تخریب کاری کس سلسلہ 1980ء کی دہائی میں شروع ہوا تھا۔ ملیشیا نے کویت میں شہریوں، غیر ملکیوں، سرکاری، صنعتی اور تیل کی تنصیبات، ہوائی اڈے اور سفارتی مشنوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیاں کیں۔ اس حوالے سے 1983ء کے دھماکے اور 1985ء میں کویت کے امیر شیخ جابر الاحمد الجابر الصباح پر قاتلانہ حملے کی کوشش نمایاں ترین کارروائیاں تھیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago