Categories: عالمی

ہندوستان کی معیشت خراب کرنے کے لیے بنگلہ دیش میں کیوں دی جا رہی ہے جعلی نوٹ بنانے کی تربیت ؟

ہندوستان کی معیشت کو متاثر کرنے کے لیے پاکستان پہلے ہی بھارت کو جعلی نوٹ بھیجتا رہا ہے۔ خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اسمگلروں کو بنگلہ دیش میں اپنے ایجنٹ کے ذریعے جعلی کرنسی چھاپنے کی تربیت دے رہی ہے۔ صحافی اور مصنف شہریار کبیر سمیت کئی دانشوروں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایس آئی ہندوستانی جعلی کرنسی نوٹوں سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں۔ بار بار پکڑے جانے کے بعد بھی اس معاملے  میں ملوث لوگوں کو ضمانت پر رہا کرنا بھی تشویش کا باعث ہے۔

بنگلہ دیش کے خفیہ ذرائع کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسی کی نگرانی میں جعلی نوٹ پاکستان، دبئی، قطر، متحدہ عرب امارات، نیپال اور سری لنکا سے ہوائی جہاز کے ذریعے ڈھاکہ آرہے ہیں۔ اسے غیر قانونی طور پر یہاں سے سرحد پار کرکے ہندوستان بھیجا جا رہا ہے۔ جعلی نوٹ بنانے والے آئی ایس آئی کی تربیت سے اسے بنگلہ دیش میں بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیش دلال خاتمے کی کمیٹی کے چیئرمین، مصنف اور صحافی شہریار کبیر کے مطابق پاکستان اور آئی ایس آئی براہ راست جعلی ہندوستانی کرنسی سے جڑے ہوئے ہیں۔ 2015 میں بھی بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک عہدیدار کو دہشت گردوں کی مالی معاونت اور جعلی بھارتی روپے کے لین دین میں ملوث ہونے کی وجہ سے ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں ڈھاکہ میٹروپولیٹن جاسوس پولیس (ڈی بی) کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) مسیح الرحمن نے بتایا کہ بنگلہ دیش کی جانب سے جعلی رقم کے تاجروں کو اپنی سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے گرفتار کرنے کے لیے ہر قسم کا عمل جاری ہے۔ مزید یہ کہ بنگلہ دیش  انتظامیہ ملک کی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے لیے ہمیشہ مستعد رہتی ہے تاکہ کوئی بھی پڑوسی ملک کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی تاجروں کی جانب سے بنایا گیا جعلی روپیہ کمتر معیار کا ہے اور جب پانی سے رگڑا جاتا ہے تو رنگ چھوٹجاتا ہے اور اسے بغیر کسی جدید مشینوں کے قدرے بہتر معیار کے پرنٹر پر چھاپا جاتا ہے۔ لہذا، اصلی اور نقلی کی شناخت بنگلہ دیش میں چھپی نقلی کرنسی نوٹوں اور بھارتی روپے کی تھوڑی بہتر جانچ سے ہی کی جا سکتی ہے۔

تاہم، یہ تشویش کی بات ہے کہ ایک ہی گروہ کو بار بار گرفتار کیا گیا اور ضمانت پر رہا کیا گیاہے اور پھر وہ بنگلہ دیش میں جعلی بھارتی روپے بنانے میں ملوث رہے۔ بیناپول لینڈ پورٹ پرشرشاہ اجیلہ رپورٹرس کلب کے جنرل سیکرٹری اور انڈیپنڈنٹ ٹی وی چینل کے نمائندے  عبدالرحیم نے الزام عائد کیا کہ سرحدی علاقے میں جعلی بھارتی روپے کی تجارت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی مقدمات میں گرفتاریاں ہوئیں لیکن حکمراں جماعت کے مقامی رہنماؤں کی سفارش پر انتظامیہ انہیں چھوڑنے پر مجبور ہوگئی۔

تاہم، بنگلہ دیش سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو کونسل کے رکن منٹو کمار منڈل نے کہا کہ بھارتی روپے یا بنگلہ دیشی نقلی  نوٹوں کے ملزمان کو اس بات پر توجہ دینے  کی ضرورت ہے کہ یہ لوگ کیسے ضمانت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے کچھ غیر ملکی طاقتیں ہیں، اس لیے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد وہ ایک بار پھر جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ہو ر ہے ہیں۔ اسے روکنے کے لیے بھارت اور بنگلہ دیش کی خفیہ ایجنسیوں کو مل کر لگام لگانا ہو گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago