واشنگٹن،26مارچ(انڈیا نیرٹیو)
سابق امریکی صدر نے بھی گرفتاری سے بچنے کے لیے جلسے شروع کردیئے ہیں،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں دھمکی دی ہے کہ اگر ان پر فرد جرم عائد کی گئی تو ہر طرف ’موت اور تباہی‘ ہوگی۔
برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر کے بیان سے چند گھنٹے قبل نیویارک کے پراسیکیوٹر ز کا کہنا تھا کہ انہیں خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا، نیویارک کے استغاثہ سابق صدر کی جانب سے پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو ’خاموش رہنے کے لئے رشوت ادائیگی کی تحقیقات کررہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز صدارتی انتخاب کے سلسلے میں اپنے پہلی ریلی کا انعقاد اس خونی مقام پر کیا جہاں 1993 میں حکومت مخالف مظاہرین اور وفاقی اہلکار آمنے سامنے آگئے تھے، ٹرمپ کو کئی فوجداری تحقیقات کا سامنا ہے جس میں وائٹ ہائوس میں واپسی کیلئے ان کی کوشش خطرے میں پڑسکتی ہے۔
ٹیکساس کے علاقے واکو میں پیش آنے والے مشہور واقعے کے 30 سال مکمل ہوچکے ہیں اور اس مقام کو انتہائی دائیں بازو کے کارکن حکومت کیخلاف مزاحمت کی علامت کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
ٹرمپ کی جانب سے یہ ریلی ایسے موقع پر نکالی گئی جب سابق صدر کی جانب سے جارحانہ بیانات میں تیزی آئی ہے، ٹرمپ نے اپنے خلاف نیویارک، واشنگٹن اور ایٹلانٹا میں جاری تحققیات کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ ان کیخلاف تحققیات کرنے والے پراسیکیوٹرز انسانی روبوٹ ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…