کھیل کود

ہندوستان نے ورلڈ یوتھ ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ کے پہلے دن پانچ تمغے جیتے

نئی دہلی ، 26 مارچ (انڈیا  نیرٹیو)

 یورپی ملک البانیہ میں 25 مارچ سے یکم اپریل تک منعقد ہونے والے ورلڈ یوتھ ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ کے پہلے دن ہندوستان نے پانچ تمغے جیتے ہیں۔ یہ معلومات ہندوستان کے واحد تکنیکی اہلکار، بین الاقوامی کیٹیگری ون ریفری اور بیگوسرائے ضلع کے صدر رجنیش بھاسکر نے دی۔

فاتحین کے اعزاز میں آرگنائزنگ کمیٹی نے انڈین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے خزانچی سہدیو یادو کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا تھا۔ انہوں نے کل دیر رات ہندوستان کے تمام جیتنے والے کھلاڑیوں کو تمغے دیے ہیں۔ مقابلے میں 32 ممالک کے تکنیکی حکام کو مدعو کیا گیا تھا اور انہیں مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی ٹیکنیکل کمیٹی کے جیوری ممبر رجنیش بھاسکر نے بتایا کہ اس مقابلے میں 57 ممالک کے کل 268 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 133 لڑکیاں اور 135 لڑکے ہیں۔ 57 ممالک میں سے زیادہ سے زیادہ 17 امریکہ کے کھلاڑی اس ایونٹ میں شرکت کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر بھارت کے 13 کھلاڑی اس مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔

مردوں کے 49 کلوگرام وزن کے زمرے میں کھیلتے ہوئے ، ہندوستان کے دھنوش لوگناتھن نے اسنیچ ایونٹ میں مقابلے کے پہلے دن 88 کلوگرام وزن اٹھا کر دوسرا مقام حاصل کیا۔

دھنش لوگناتھن نے کلین اینڈ جرک ایونٹ میں 112 کلوگرام وزن اٹھا کر تیسرا مقام حاصل کیا۔ اس طرح دھنش لوگناتھن نے کل دو سو کلو گرام وزن اٹھا کر اس مقابلے میں تیسرا مقام حاصل کیا اور ہندوستان کے لیے دو کانسہ کے تمغے اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago