عالمی

ایرانی عالم نے ایران میں خشک سالی کی وجہ خواتین کا ننگے سر ہونا کیوں بتایا؟

ایران میں ایک عالم نے خبردار کیا ہے ’کہ ملک میں بارشوں کے ہونے میں کمی کی وجہ ملک میں خواتین کا بے حجاب ہو کر پھرنا ہے۔ خصوصاً حالیہ کئی ماہ سے ملک میں حجاب نہ کرنے کا رجحان ہے۔ اس کا اہم سبب ہے۔

ایرانی عالم دین محمد مہدی حسینی ہمدانی نے ننگے سروں والی عورتوں پر الزام لگایا ہے کہ حالیہ خشک سالی کا اہم سبب یہ ہیں۔ کیونکہ یہ سلسلہ مہسا امینی کے سلسلے میں احتجاج کے بعد سے جاری ہے۔

واضح رہے 22 سالہ مہسا امینی سولہ ستمبر 2022 کو ایرانی پولیس کی حراست میں ہلاک ہوئی تھیں۔ انہیں پولیس نے قانون کے مطابق سر کو ڈھانپے بغیر باہر نکلنے کے جرم میں ہی حراست میں لیا تھا۔ جس کے بعد وہ زیر حراست ہلاک ہو گئیں۔تب سے شروع ہونے والے احتجاج میں شریک خواتین ایران میں سر کو ڈھانپنے سے شعوری انکار کر رہی ہیں۔

اس بارے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہر کرج میں نمائندہ محمد مہدی حسینی ہمدانی نے اپنے خطبہ جمعہ کے دوران سر کو ڈھانپنے کے بارے میں کہا یہ اللہ کی ناراضی کا باعث بن رہا ہے۔ اسی وجہ سے ملک میں خشک سالی طویل ہو گئی ہے اور بارشوں میں کمی ہو گئی ہے۔

نیوز ویب گاہ ‘ایران انٹرننیشنل‘ نے اس خطبہ جمعہ کے حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے’’ایران ان دنوں بد ترین خشک سالی کا شکار ہے اور پچھلے کم از کم پچاس برسوں کے دوران اس طرح بارشوں میں انتہائی کمی نہیں دیکھنے آئی تھی۔‘

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago