عالمی

خواتین کے جھگڑے نے امریکی طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ پر کیوں کردیا مجبور؟

لندن،14جولائی(انڈیا نیرٹیو)

امریکہ میں ایک ڈومیسٹک پرواز میں عجیب وغریب قسم کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ہوا کے دوش پر سفر کرتی دو خواتین اس برے طریقے سے لڑ پڑیں کہ طیارے کو اپنا روٹ بدلنا پڑ گیا اور دستیاب قریب ترین ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔خواتین کی لڑائی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ عملہ نہ دیگر مسافر حالات کو پرسکون کرنے اور جھگڑا ختم کرنے میں کامیاب ہو سکے۔

طیارے میں موجود ایک مسافر کی جانب سے بنایا گیا ایک ویڈیو کلپ امریکی میڈیا میں نشر کیا گیا۔ ’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کے مطابق اس ویڈیو میں دو یا دو سے زیادہ خواتین کو بدتمیزی کرتے اور چیختے ہوئے دکھایا گیا تھا۔دوسرے مسافروں اور عملہ کی طرف سے خاموش اور پرسکون رہنے کی تاکید کی جارہی تھی۔ فرنٹیئر ایئر لائنز کی یہ پرواز فلاڈیلفیا سے لاس ویگاس جارہی تھی۔ اس جھگڑے کی بنا پر پائلٹ کو طیارے کا رخ موڑنا پڑا۔ پائلٹ نے طیارے کی ڈینور میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ ان دونوں خواتین کو طیارے سے اتار کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ سرخ ٹی شرٹ میں ملبوس ایک خاتون زور سے چیخ رہی ہے اور اپنے بازوؤں کو مار رہی ہے اور دیگر مسافر اسے خاموش کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔لڑائی اس وقت مزید بڑھ گئی جب سرخ قمیض میں ملبوس خاتون کو احساس ہوا کہ اس کی ویڈیو بنائی جا رہی ہے تو اس نے لڑائی کا رخ فلم بندی کرنے والے کی طرف موڑ دیا۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دیگر مسافروں میں سے کچھ کو پولیس کو اپنے بیانات دینے کے لیے عارضی طور پر جہاز سے نکلنا پڑا۔ خواتین کی لڑائی کے باعث پرواز ایک گھنٹہ تاخیر سے لاس ویگاس پہنچی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago