تفریح

عالیہ بھٹ نے فوٹوگرافر کی کیوں اٹھائی چپل؟ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ کبھی لک سے ، کبھی انداز سے اور کبھی شاندار اداکاری کولے کر۔ اس کے علاوہ عالیہ اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے مداحوں کے لیے کئی ویڈیوز پوسٹ کرتی رہی ہیں ، چاہے وہ اسکرین کیئر روٹین ، فلم ، اشتہار یا گانا بنانے کا کام ہو۔ اس وقت ان کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘میں ان کی ساڑھیوں اور ان کے روپ کے چرچے ہو رہے ہیں۔ ایسے میں عالیہ کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔

عالیہ کو کل رات ممبئی میں اپنی ماں سونی رازدان اور بہن شاہین بھٹ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس وقت پاپارازی تینوں کی تصاویر اور ویڈیوز لینے وہاں پہنچ گئے تھے۔ شوٹنگ کے دوران ایک فوٹوگرافر کی چپل گر گئی۔ عالیہ کی نظر چپل پر پڑی اور پھر وہ اسے اپنے ہاتھوں سے اٹھا کر فوٹوگرافر کے پاؤں کے قریب لے آئی۔ اداکارہ کی اس حرکت نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ اس ویڈیو کو مشہور فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کیا ہے۔

اس وقت عالیہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس عمل سے انہوں نے مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔ کچھ لوگ انہیں ٹرول کر رہے ہیں۔ ایک نے لکھا ، وہ بہت پیاری اور شائستہ ہیں ، جب کہ دوسرے نے لکھا ، یہ فلم کی تشہیر کا نیا طریقہ ہے۔ تیسرے نے یہ بھی لکھا ، لوگ بغیر کسی وجہ کے عالیہ کو ٹرول کر رہے ہیں۔

دریں اثنا، عالیہ کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ 28 جولائی کو ریلیز ہوگی۔ فلم ’گلی بوائے‘ کے بعد ایک بار پھر رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی کیمسٹری دیکھنے کو ملے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago