Categories: عالمی

مرنے کے بعد جسم کو کیوں توڑ کر بانٹتے ہیں کنبہ کے افراد، ایک خاتون نے سنائی عجیب و غریب کہانی، آپ پڑھ کر رہ جائیں گے دنگ

لندن: ان دنوں ایک عجیب کہانی(Bizarre Story) سوشل میڈیا سائٹ(Reddit) پر وائرل ہو رہی ہے۔ برطانوی ویب سائٹ کی خبر کے مطابق آخری رسومات ادا کرنے سے پہلے میت کے دانت توڑ کر خاندان والے عمر بھر اسے حفاظت کے ساتھ اپنے پاس رکھتے ہیں۔'DeathTeethStory' نامی ایک خاتون نے دنیا کے ساتھ ایک واقعہ شیئر کیا ہے اور لوگوں کی رائے بھی طلب کی ہے۔ خاتون نے بتایا کہ وہ برطانیہ کے شہر ویلز میں رہتی ہے اور اس کے سسرال میں میت کے دانت توڑ کر رکھنے کا عجیب رواج ہے۔

جو زیادہ پیارا، اسے اتنے دانت

رپورٹ کے مطابق خاتون نے بتایا کہ یہ ٹوٹے ہوئے دانت میت کے قریبی رشتہ داروں میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ جو شخص میت کو سب سے زیادہ عزیز ہے اسے اسی کے مطابق دانت دیے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تمام دانت جو کہ میت نے اپنی ساری زندگی میں جمع کیے ہیں وہ اس کے جسم کے ساتھ دفن کر دئے جاتے ہیں۔

دانت لینے سے منع کیا تو شوہر ہو گیا ناراض

خاتون نے بتایا کہ جب اس کے شوہر کی دادی فوت ہوئیں تو ساس نے دادی کاکا دانت اس کے ہاتھ میں پکڑا دیا۔ جب خاتون نے دانت رکھنے سے انکار کیا تو اس کا شوہر اس سے کافی ناراض ہو گیا۔ خاتون نے دلیل دی کہ وہ نہ تو کسی کے دانت اپنے ساتھ رکھے گی اور نہ ہی وہ چاہے گی کہ مرنے کے بعد اس کے دانت توڑے جائیں۔ خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر کا خاندان بہت پیارا ہے لیکن اسے یہ رسم بالکل پسند نہیں آئی۔ خاتون کو لگتا ہے کہ شاید اس کا شوہر اسے طلاق دینے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔

لوگوں نے اسٹوری پر ایسے دئے رد عمل

لوگوں نے خاتون کی پوسٹ پر کئی تبصرے کیے۔ ایک نے کہا ، "یہ ایک بہت ہی عجیب روایت ہے ، آپ کا شوہر یہ جان کر طلاق دینے کا سوچ رہا ہے کہ آپ اپنی لاش کے دانت نکالنے پر راضی نہیں ہوں گی۔ دوسرے نے لکھا کہ یہ پاگل پن کی انتہا ہے۔ ایک اور یوزر نے لکھا کہ یہ عجیب تو ہے لیکن یہ کسی کو نقصان تو نہیں پہنچا رہا ہے۔ آپ کو اس کے پیچھے کی کہانی ضرور جاننا چاہیے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

11 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

11 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

11 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

11 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

11 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

11 months ago