Categories: عالمی

مشرق کا پیرس کہا جانے والاکراچی شہر کوڑے کے ڈھیر میں کیوں ہو رہا ہے تبدیل؟ پڑھیے اس رپورٹ میں

کراچی،27 فروری

کوڑا کرکٹ کے بار بار پھیلنے کی اپنی تاریخ کے باوجود، پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ابھی تک کوڑے کے انتظام کے لیے کوئی قابل عمل حل سامنے نہیں آیا ہے۔  کراچی جو کبھی ' روشنیوں کا شہر'، 'مشرق کا پیرس' اور  'شہروں کی دلہن' کے نام سے جانا جاتا تھا، اب یہ ایک بڑے لینڈ فل سائٹ میں تبدیل ہوگیا ہے۔

مقامی باشندے موجودہ حالات سے گھٹن محسوس کرتے ہیں۔  ایک مقامی رہائشی حمزہ کاشف نے کہا "لوگوں میں شہری شعور کا فقدان ہے، شہر گندگی سے بھرا ہوا ہے، اگر ہم اس سلسلے میں غیر فعال رہیں گے تو کوئی بھی اپنے ملک کو صاف نہیں کرے گا۔دوسرے ممالک میں سڑکیں اتنی صاف ستھری ہیں لیکن یہاں ہمارے پاس خستہ حالی، کچرے، کیچڑ کے سوا کچھ نہیں ہے، ہمارے لیڈر صرف اپنی جیبیں بھر رہے ہیں، ان کے پاس اور کچھ نہیں ہے، وہ ملک کو صاف کرکے مہنگائی کو کم کریں۔ایک اور رہائشی کاظم حسین کے مطابق حالات اس قدر خراب ہیں کہ سانس لینا عملی طور پر مشکل ہو رہا ہے۔

کراچی کا موازنہ دبئی سے کرتے ہوئے، جہاں وہ رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ صرف ایک ہفتہ سے یہاں آئے ہیں اور اس کی وجہ سے انہیں صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ کم از کم شہر کو صاف کیا جائے، چاہے وہ بے روزگاری جیسے دیگر مسائل کے بارے میں کچھ کرنے کا ارادہ نہ رکھتی ہو۔"ایک اور مقامی رہائشی محمد رحمت نے کہا کہ عوامی مقامات پر کوڑا لاپرواہی سے پھینکا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے علاقے کے شہری حکام سے اس سلسلے میں شکایت کی تو انہیں اعلیٰ حکام سے رجوع کرنے کو کہا گیا۔ انہوں نے کہا ےہ گل پن لوگوں کو، خاص طور پر بچوں کو بیمار کر رہا ہے۔"یہ بتاتے ہوئے کہ پسماندہ علاقوں میں کچرے کا مسئلہ زیادہ سنگین ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی قلت، بند نالے اور ندی کے پانی میں سیوریج کی گندگی کی آمیزش بھی رہائشیوں کو درپیش دیگر مسائل میں شامل ہیں۔رحمت نے کہا، "ہمارے رہنما خود بیرون ملک جائیدادیں خرید رہے ہیں جب کہ مقامی آبادی ان مسائل سے نبرد آزما ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago