عالمی

ایران میں حجاب کے خلاف کیوں ہو رہاہے زبردست احتجاج؟جانئے اس رپورٹ میں

تہران، 20 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 ایران میں حجاب نہ پہننے پر پولیس حراست میں خاتون کی موت سے کہرام مچ گیا ہے۔ ایران میں 22 سالہ کرد خاتون ماہسا امینی کی موت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ کئی مقامات پر ان مظاہروں نے پرتشدد شکل اختیار کر لی ہے۔ اس دوران دیوانداریہ شہر میں پانچ افراد مارے گئے۔ یہ ایران کے کرد علاقے کا وہ حصہ ہے جہاں سب سے زیادہ مظاہرے ہو رہے ہیں۔

اس دوران ایرانی خواتین مظاہرین نے اپنے بال کاٹ دیے اور حجاب جلا دیا۔ خواتین پردے میں رہنے کے سخت اصول کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ ایران کی عدلیہ نے خاتون کی موت کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ایران میں خواتین کے لیے حجاب پہننا لازمی ہے۔ سرکاری ٹیلی ویڑن کی رپورٹس نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی لیکن رپورٹس میں متعدد مظاہرین کی گرفتاری کی بات کہی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حجاب نہیں پہنے ہونے کی وجہ سے مورلٹی پولیس نے جمعہ کو خاندان کے ساتھ تہران گھومنے آئی امینی کو حراست میں لیا تھا اور تھانے میں اس کی موت ہوگئی تھی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہارٹ اٹیک سے اس کی موت ہوئی ہے، لیکن اہل خانہ نے جسمانی تشدد کا الزام لگایا ہے۔ امینی کی موت پر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ہفتہ کو ساکیج میں اس کے جنازے میں شریک لوگوں نے مظاہرہ کیا۔

ایرانی صحافی مسیح علی نڑاد نے ایک انٹرنیٹ میڈیا پوسٹ میں خواتین کے بال کٹوانے کا ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ ایک روز قبل، پولیس نے کرد شہر سانانداج کے آزادی چوراہے پر امینی کی موت کے خلاف احتجاج کررہے سینکڑوں مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے۔ احتجاج کرنے والی خواتین اور مردوں نے گاڑی کے شیشے توڑ کر آگ لگا دی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago