Categories: عالمی

پاکستانی وزیراعظم عمران خان یورپی یونین سےکیوں ہوئے ناراض؟ سامنے آئی یہ بڑی وجہ

اسلام آباد، 7 مارچ

وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حال ہی میں منعقدہ خصوصی اجلاس کے دوران پاکستان سے روس کے خلاف ووٹ دینے کو کہنے پر یورپی یونین پر تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا وہ اسلام آباد کو اپنا غلام سمجھتے ہیں۔ " ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ "کیاآپ  نے یہی خط ہندوستان کو لکھا تھا؟" وزیر اعظم نے یورپی یونین کی طرف سے لکھے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا جس میں پاکستان پر یو این جی اے کے اجلاس کے دوران روس کے خلاف ووٹ دینے پر زور دیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بدھ کو ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں روس سے یوکرین سے "فوری طور پر" انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ لیکن پاکستان ان چند ممالک میں شامل تھا جنہوں نے قرارداد کے خلاف ووٹنگ میں حصہ لینے سے پرہیز کیا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان جنگ میں کسی ملک کا ساتھ نہیں دے گا، لیکن وہ ' امن کی خواہش رکھنے والے ہر فرد کی حمایت میں ایک قدم آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، روس، چین اور یورپ کے ساتھ ہماری دوستی ہے، ہم کسی کیمپ میں نہیں ہیں، چونکہ ہم غیر جانبدار ہیں، ہم ان ممالک کے ساتھ مل کر یوکرین میں اس جنگ کے خاتمے کی کوشش کریں گے۔  انہوں نے پاکستانی اپوزیشن کو خبردار کیا کہ اگر ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوئی تو نتائج کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا، "میں 25 سال پہلے ان (ان کے سیاسی حریفوں) کے خلاف لڑنے کے لیے سیاست میں آیا تھا۔ میں اپنی آخری سانس تک ان کا مقابلہ کروں گا۔ میں ان کا سامنا کروں گا اور میں اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے انفرادی طور پر اپنے اہم سیاسی حریفوں کا بھی ذکر کیا اور ان کی ساکھ اور مقاصد پر سوال اٹھایا۔   انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے مجرم نمبر ایک نواز شریف ہے۔ مزید برآں، انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی( کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری پر تبصرہ کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ وہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے دور میں "مسٹر 10 فیصد" کے نام سے مشہور تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی پبلیکیشنز اور کتابوں میں زرداری اور نواز کی کرپشن کی تاریخ تفصیل سے بیان کی گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago