Categories: عالمی

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 20 بلین امریکی ڈالر کا معاہدہ کیوں ہوا منسوخ؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
معاشی جمود کا سامنا کرنے والی پاکستان میں عمران خان کی قیادت والی حکومت جس نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی( کو بڑھانے کی ناکام کوشش کی ہے، سعودی عرب نے بھی اسے مسترد کر دیا ہے، جس پر اسلام آباد کو  بہت سیامیدیں وابستہ  تھی۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ اسلام آباد کے دوران سعودی عرب کے ساتھ 20 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا مجوزہ معاہدہ عملی شکل اختیار کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اسلام خبر کے مطابق، یہاں تک کہ اسلام آباد کی جانب سے 10 بلین امریکی ڈالر کی سعودی آرامکو آئل ریفائنری کی تعمیر کا اعلان، جو طویل مدتی سرمایہ کاری کا حصہ ہے، ابھی تک شروع ہونا باقی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گرتی ہوئی ایف ڈی آئی سے فکرمند، عمران خان نے اکتوبر 2021 میں سعودی پاکستان انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے سعودی کمپنیوں اور تاجروں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی تھی۔ سعودی کمپنیاں پاکستان میں توانائی، مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس اور نقل و حمل سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا چاہتی تھیں تاہم، پانی، گیس/بجلی، اور کنیکٹیویٹی جیسے ناکافی انفراسٹرکچر اور غیر موثر ادارہ جاتی سیٹ اپ کی وجہ سے انہیں روک دیا گیا ہے۔  سعودی حکام پاکستان میں کرپشن کی اطلاع ، محکمہ جاتی منظوریوں اور کلیئرنس میں تاخیر کے علاوہ مقامی بینک کی فنانسنگ کی عدم دستیابی سے بھی پریشان تھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago