Categories: عالمی

کیا افغانستان کی مدد کے لیے مسلم ممالک کو ایک ساتھ لائے گا پاکستان؟ ایغور نسل کشی پر پاکستان خاموش کیوں؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
افغانستان کو اقتصادی اور انسانی آفات سے بچانے میں مدد کرنے کے لیے پاکستان مسلم ممالک کو ایک ساتھ لے کر آرہا ہے۔ ساتھ ہی پڑوسی ملک کے نئے طالبان حکمرانوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی شبیہ نرم بنانے کے لئے راضی کرنے کی کوشش کرے گا۔سعودی عرب کی دعوت پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں افغانستان کی عبوری حکومت کے نمائندے بھی موجود ہونگے۔پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کی دعوت پر اسلام آباد میں منعقد ہونے والا اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا 17واں اجلاس اتوار کواسلام آباد میں منعقد ہوگا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان کی عبوری حکومت کی بھی نمائندگی ہوگی۔ مذکورہ جلاس میں افغانستان میں انسانی المیے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ بیان کے مطابق اجلاس میں افغانستان میں معاشی و اقتصادی بحران سے نمٹنے پر غور کیا جائے گا اور افغانستان میں خوراک و ادویات کی قلت اور بے گھر افراد کی مدد کا جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق او آئی سی کا اجلاس افغانستان کی موجودہ مالی حالات کے باعث اس کی مدد کے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اجلاس میں او آئی سی رکن ممالک سمیت اقوام متحدہ اور عالمی مالیاتی ادارے شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ اجلاس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی، اٹلی اور جاپان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago