Categories: تفریح

ہمہ گیر صلاحیتوں سے مالا مال سہیل خان نے بطور ہدایت کار اپنے کیریئر کا آغاز کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہمہ گیر صلاحیتوں سے مالا مال سہیل خان نے بطور اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار بالی ووڈ میں اپنی ایک خاص شناخت بنائی ہے۔ سہیل خان 20 دسمبر 1970 کو مہاراشٹر میں پیدا ہوئے۔ سہیل مشہور اسکرین رائٹر سلیم خان اور سلمیٰ خان کے بیٹے ہیں۔ ان کے بڑے بھائی ارباز خان اور سلمان خان بھی بالی ووڈ کے کامیاب اداکار ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سہیل نے بطور ہدایت کار اپنے کیریئر کا آغاز 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ' ٹول ' سے کیا۔ فلم میں سنجے کپور، سلمان خان اور شلپا شیٹی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ اس کے بعد سہیل نے 1998 کی کامیاب فلم ' پیار کیا تو ڈرنا کیا ' کی کامیابی کے ساتھ ہدایت کاری کی۔ وہ اس فلم کے پروڈیوسر بھی تھے۔ اس فلم میں سلمان خان، ارباز خان، کاجول اور دھرمیندر مرکزی کردار میں تھے۔ سہیل نے 1998 میں پنجابی ہندو لڑکی سیما سچدیوا سے شادی کی۔ ان کے دو بیٹے ہیں، نروان اور یوہان۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سہیل نے 2002 میں فلم میں نے دل تجھ کو دیا' سے بالی ووڈ میں بطور اداکار اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ اس فلم میں اداکاری کے ساتھ ساتھ سہیل اس فلم کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اسٹوری رائٹر بھی تھے، تاہم یہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی۔ سال 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم "میں نے پیارکیوں کیا " سہیل خان کی پہلی ہٹ فلم تھی۔ اس کے بعدسہیل نے کئی فلموں میں اداکاری کی جس میں ڈرنا منع ہے، کرشنا کاٹیج، آریاین، ہیروز، گاڈ تس سی گریٹ ہو، لویاتری وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سہیل سونی ٹی وی پر نشر ہونے والے کامیڈی شو ' کامیڈی سرکس کا نیا دور ' میں بطور جج بھی نظر آئے۔ بالی ووڈ میں خاص مقام حاصل کرنے والے سہیل خان سوشل میڈیا پر بھی ایکٹو ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago