عالمی

اورنگ آباد میں ویمن- 20 کی ابتدائی میٹنگ کا آغاز

وومن-20 (ڈبلیو-20)  انڈیا نے آج اورنگ آباد میں (27 فروری 2023) کو خواتین. اور بچوں کی ترقی کی مرکزی  وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی کی موجودگی میں اپنے ابتدائی اجلاس کا افتتاح کیا۔وزیر مملکت برائے مالیات ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کراڈ، ریلوے. کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب راؤ صاحب دانوے پاٹل ۔  اور جی-20  انڈیا کے شیرپا  جناب  امیتابھ کانت ،ڈبلیو-20  انڈیا کی چیئرمین  ڈاکٹر سندھیا پوریچا، ڈبلیو-20  کی بانی چیئرمین محترمہ گلدین ترکٹان اور ڈبلیو-20  انڈیا کی چیف کوآرڈینیٹر محترمہ دھریتری پٹنائک بھی موجود تھے۔ ڈبلیو-20  کی چیئر مین  ڈاکٹر سندھیا پوریچا نے مندوبین کا. ‘‘ویدوں کی سرزمین’’ پر خیرمقدم کیا. اور مساوات، برابر ی  اور وقار کی دنیا کے قیام کے ہندوستان کے وژن کا اعادہ کیا۔

اورنگ آباد میں ویمن- 20  کی ابتدائی میٹنگ کا آغاز

ڈبلیو- 20 انڈیا نے نینو، مائیکرو، اور اسٹارٹ اپ انٹرپرائزز میں خواتین کو بااختیار بنانے پر اپنا پہلا سیشن منعقد کیا۔ سیشن کا آغاز ڈبلیو-20  انڈیا کی چیئر ڈاکٹر سندھیا پوریچا نے آئی ڈبلیو این 365 پہل شروع کرنے کے ساتھ کیا. تاکہ خواتین کو اپنے کاروبار قائم کرنے اور مالی آزادی حاصل کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔ جی سی ایم ایم ایف انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب جین مہتا نے. اس بات کا اعادہ کیا کہ کس طرح تمام اسپیکٹرم سے خواتین نے ہندوستانی ڈیری صنعت  کو تبدیل کرنے میں امول کی مدد کی ہے۔

اس کے بعد پینل ڈسکشن کا آغاز ہوا جس میں امریکہ سے ورجینیا لٹل جان نے ورچوئلی طور پر حصہ لیا. جب کہ ہندوستان سے جہنا بائی فوکن، ترکی سے سیویم زہرا کایا، ہندوستان سے نتاشا مجمدار اور جاپان سے ساتوکو کونو موجود رہیں۔ سیشن میں ایک ایسا فریم ورک قائم کرنے پر زور دیا گیا . جس سے خواتین بغیر کسی امتیاز اور تعصب کے اپنے کاروبار قائم کر سکیں۔

ڈبلیو-20 ابتدائی میٹنگ میں ایس ایم ایز کے تناظر میں  خواتین کے کردار

دوسرے سیشن میں ’کلائمیٹ ریسائکلنگ ایکشن میں تبدیلی کے لیے خواتین کا کردار. نے عالمی سطح پر پالیسی ڈیزائننگ کے لیے صنفی بنیادوں کو متعارف کرانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ محترمہ مارٹینا روگاٹو، چیئرمین ،ڈبلیو-20  ٹاسک فورس برائے موسمیاتی تبدیلی نے. اس بات پر زور دیا کہ‘‘موسمیاتی تبدیلی اب کوئی نظریہ نہیں ہے۔ یہ افسوسناک طور پر اب ایک حقیقت ہے۔’’ اس سیشن کے پینلسٹ میں جی سی ای ایف کی بانی. اور ایگزیکٹو صدر محترمہ انجیلا جو ہیون کانگ ایشین ڈویلپمنٹ بینک. میں صنفی مساوات تھیمیٹک گروپ کی چیف سمانتھا جین ہنگ. محترمہ نتاشا زرین، شریک بانی اور ایم ڈی، سینٹر فار اپلائیڈ ریسرچ اینڈ پیپلز اینگیجمنٹ. اورنگ آباد؛ ایلینا میاکوٹنیکووا، سی ای او اور مشیر،سیبیور. اور محترمہ پراچی شیوگاؤںکر، ینگ کلائمیٹ چینج میکر اور ایڈوائزر کلائمیٹ لیڈر شپ کولیشن شامل تھیں ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago