Categories: عالمی

خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے: طالبان

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کینبرا، 09 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایک سینئر طالبان عہدیدار نے کہا ہے کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔آسٹریلیا کی ایس بی ایس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے طالبان کی ثقافتی کمیٹی کے نائب سربراہ احمد اللہ واثق نے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ کئی بار خواتین کرکٹ کو ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہو جہاں چہرہ اور جسم ڈھانپا نہ جائے اور اسلام، خواتین کو ایسا دکھانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ یہ میڈیا کا دور ہے اور وہاں تصاویر اور ویڈیوز ہوں گی اور پھر لوگ اسے دیکھیں گے۔ اسلام اور امارت اسلامیہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے یا اس طرح کے کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق حالیہ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر افغانستان میں خواتین کی کرکٹ کو سپورٹ نہیں کیا گیا تو کرکٹ آسٹریلیا کے پاس ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے مجوزہ ٹیسٹ میچ کے لیے افغانستان کی میزبانی نہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آسٹریلیا کے وزیر کھیل رچرڈ کول بیک نے کہا ہے کہ خواتین کے کھیلوں کے بارے میں طالبان کا فیصلہ تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ ہم بین الاقوامی کرکٹ کونسل سمیت بین الاقوامی کھیلوں کے حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس فیصلے کے خلاف کارروائی کریں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

10 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

10 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

10 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

10 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

10 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

10 months ago