Urdu News

شی جن پنگ کا چین کی فوج پر مکمل کنٹرول

بیجنگ (چین)، 10 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں قومی کانگریس میں تیسری مدت کار کی کمان حاصل کرنے کے بعد صدر شی جن پنگ نے فوج پر ’’مکمل کنٹرول‘‘ اور وفاداری کو یقینی بنالیا ہے۔ ہانگ کانگ پوسٹ نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں اعتماد کے ساتھ یہ دعویٰ کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صدر شی جن پنگ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ مسلح افواج اپنی توانائی کو جنگ شروع کرنے کی کارکردگی پر مرکوز کرنے کی تیاری کریں۔ جیتنے کی اپنی صلاحیت کو مضبوط کریں اور نئے دور میں فوج کے مشن اور کاموں کو مؤثر طریقے سے مکمل کریں۔ دی ہانگ کانگ پوسٹ کے مطابق، صدر شی جن پنگ نے فوج سے قومی خودمختاری کا دفاع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حال ہی میں صدر شی جن پنگ نے سینٹرل ملٹری کمیشن کے جوائنٹ آپریشن کمانڈ سینٹر کا معائنہ کیا تھا۔ یہاں یہ عندیہ دیا گیا کہ نیا مرکزی فوجی مشن چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں قومی کانگریس کی روح کے مطابق کام کرے گا۔ نیا مرکزی فوجی مشن تربیت اور تیاری کو فروغ دے گا۔

Recommended