Urdu News

فلم ’سنگین‘ میں ایلناز نوروجی کے ساتھ نظر آئیں گے نوازالدین صدیقی

فلم ’سنگین‘ میں ایلناز نوروجی کے ساتھ نظر آئیں گے نوازالدین صدیقی

فلم ’سنگین‘ میں ایلناز نوروجی کے ساتھ نظر آئیں گے نوازالدین صدیقی

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی ان دنوں کافی چرچے میں ہیں۔ نوازالدین صدیقی اپنی اداکاری سے دھوم مچا رہے ہیں۔ حال ہی میں نوازالدین صدیقی کی فلم ’سیریس مین‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی۔ اب نوازالدین جلد ہی اپنی آنے والی فلم’سنگین‘ کی شوٹنگ کی تیاری شروع کردیں گے۔ اس فلم میں نوازالدین صدیقی ویب سیریز ’سیکریڈ گیمز‘اداکارہ ایلیناز نوروجی کے ساتھ نظر آئیں گے۔ جے دیپ چوپڑا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’سنگین‘کی شوٹنگ لندن اور ممبئی میں ہوگی اور یہ فلم جنوری 2021 میں فلور پر جائے گی۔ فلم اور تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے پیر کو یہ معلومات سوشل میڈیا پر دیں۔

ترن آدرش نے ’سنگین‘ کا پوسٹر ٹویٹر پر شیئر کیا اور لکھا کہ نواز الدین صدیقی اور ایلناز نوروجی … نواز الدین صدیقی سنگین میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ، اس کے ساتھ سیکرڈ گیمز کی شریک اداکارہ ایلناز نوروجی بھی شامل ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری جے دیپ چوپڑا نے کی ہے۔ فلم کی گورجیت سنگھ اور انکیت کھنہ نے بنائی ہے اور رفتار نے فلم میں موسیقی دی ہے۔ شوٹنگ ممبئی اور لندن میں جنوری 2021 سے شروع ہوگی۔

اداکار نوازالدین صدیقی نے ٹویٹر پر لکھا – ’میری اگلی فلم ’سنگین ‘کا اعلان ، 2021 پہلے سے ہی دلچسپ نظر آ رہا ہے۔‘

فلم ’سنگین‘ 2021 میں ریلیز ہوگی۔ حال ہی میں اداکار نوازالدین صدیقی کی ایک اور فلم کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک فلم کے عنوان کے بارے میں فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ فلم سازوں نے نواز کی فلم کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ فلم 2021 میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی ہدایتکاری سیجل شاہ کریں گے۔ اس فلم کو امیش شکلا ، آشیش واگ ، گور و شکلا ، بھاویش منڈالیہ اور سیجل شاہ نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس ٹیزر کو نوازالدین صدیقی نے ٹویٹر پر شیئر کیا اور لکھا – ’کچھ لوگ نام سے نہیں کام سے جانتے ہیں … ڈیرنگ مین کی خطرناک کہانی … 2021 میں آرہی ہے‘۔

سال 2020 نوازالدین صدیقی کے لیے اچھا رہا۔ ان کی بہت سی فلمیں بیک ٹو بیک او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی تھیں جن میں گھمکیتو ، رات اکیلی ہے اور سیریئن مین شامل ہیں۔ نوازالدین صدیقی کو سسپنس اور تھرل سے بھرپور فلم رات اکیلی ہے میں پولیس افسر کے کردار میں دیکھا گیا تھا۔

Recommended