Urdu News

کورونا کے دوران ڈاکٹروں کی خدمات ناقابل فراموش

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

 لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا پیغام

سری نگر،یکم جولائی (انڈیا نیرٹیو)

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ کورونا کے دوران خدمات انجام دینے پرپوری قوم ڈاکٹروں کی مشکور ہے۔ نمائندے کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے آفیشل ٹویٹر پرلکھے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقعہ پراْنھیں شکریہ ادا کرتاہوں۔ منوج سنہا نے آگے لکھا کہ آج کادن کوروناوباکے دوران بے لوث اندازمیں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کی خدمات کوتسلیم کرنے اوراْنکی اہمیت کوتسلیم کرنے کا اہم ترین موقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کیخلاف جنگ میں ڈاکٹروں نے جس انداز میں رول نبھایا اورخدمات انجام دی ہیں،وہ ناقابل فراموش اورقابل سراہنا بھی ہیں۔

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہ اکہ ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ڈاکٹروں کااس جاری جدوجہدمیں سب سے نمایاں رول رہا ہے اورابھی بھی یہ عظیم طبقہ اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ میں سب پرزوردیتا ہوں کہ اس دن کو ڈاکٹروں کی خدمات کو سراہنے کے موقع کے طور پر لیا جائے جوذاتی قربانی دیکر بیماروں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور اچھے صحت کو فروغ دے رہے ہیں۔

منوج سنہا نے مزید کہا کہ ہمارا ملک طبی برادری کی طرف سے پیش کردہ غیر معمولی جرات اور قیادت کا شکرگزار ہے، جنہوں نے دوسرے فرنٹ لائم صحت کارکنوں کے ساتھ مل کر وبائی امراض کے خطرے کا مقابلہ کرنے میں اپنا رول نبھایا،اورمقررہ ڈیوٹی سے کہیں زیادہ اس صورت حال کامقابلہ کرتے ہوئے انسانی پریشانیوں کے خاتمے کے لیے فرائض انجام دئیے۔

 لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کورونا مریضوں کوسنبھالنے اوراْنھیں فوری طبی خدمات فراہم کرنے میں ڈاکٹروں کے رول کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ یہ ڈاکٹروں کی پیشہ واریت،انسانی ہمدردی اورمستقل مزاجی کاہی نتیجہ ہے کہ سب لوگوں کااعتمادبحال ہوا۔

Recommended