نئی دہلی، یکم جولائی 2021، مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج بھارت میں اسکولی تعلیم کے لئے متحدہ ضلع تعلیمی اطلاعاتی نظام پلس (یو ڈی آئی ایس ای+) 20۔2019 سے متعلق رپورٹ جاری کی۔
یو ڈی آئی ایس ای پلس رپورٹ 20۔2019 کے مطابق اسکولی تعلیم کی تمام سطحوں پر مجموعی داخلے کے تناسب میں 19۔2018 کے مقابلے میں 20۔2019 میں بہتری آئی ہے۔ شاگرد استاد تناسب (پی ٹی آر) میں اسکولی تعلیم کی تمام سطحوں پر بہتری آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 20۔2019 میں پرائمری سے ہائر سیکنڈری تک لڑکیوں کے داخلے 12.08 کروڑ سے زیادہ ہوئے 19۔2018 کے مقابلے میں 14.08 لاکھ کا یہ ایک قابل قدر اضافہ ہے۔ 13۔2012 اور 20۔2019 کے دوران سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری دونوں سطحو پر صنفی مساوات کے اشاریئے (جی پی آئی) میں بہتری آئی ہے۔
یو ڈی آئی ایس ای پلس رپورٹ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 20۔2019 میں کام کرنے والی بجلی کے کنکشن، کام کرنے والے کمپیوٹروں، انٹرنیٹ سہولت والے اسکولوں کی تعداد میں واضح اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
ہاتھ دھونے کی سہولت والے اسکولوں کی تعداد میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔سال 20۔2019 میں بھارت میں 90 فیصد سے زیادہ اسکولوں میں ہاتھ دھونے کی سہولت تھی۔ جبکہ 13۔2012 میں یہ تعداد محض 36.3 فیصد تھی۔
سال 19۔2018 میں اسکولوں سے آن لائن ڈاٹا فراہم کرانے کا یو ڈی آئی ایس ای پلس سسٹم تیار کیا گیا تھا جس کا مقصد کاغذ پر دستی طور پر اعداد و شمار کے اندراج اور بعد میں بلاک یا ضلعی سطح پر اس کی فیڈنگ، جو کہ 13۔2012 سے یو ڈی آئی ایس ای ڈاٹا کلیکشن سسٹم کا طریقہ تھا، سے متعلق مسائل پر قابو پانا تھا۔ موجودہ پبلی کیشن سال 20۔2019 کے لئے یو ڈی آئی ایس ای پلس ڈاٹا سےے متعلق ہے۔