کورونا کا ڈیلٹا ویریئنٹ 96 ممالک میں پایا گیا:ڈبلیو ایچ او
ڈبلیو ایچ او (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کا ڈیلٹا ویریئنٹ جو پہلے ہندوستان میں پایاگیا تھا، اب وہ 96 ممالک میں پایا گیا ہے۔
یہ ویریئنٹ الفا ویریئنٹ سے 55 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ تیونس، موزمبیق، یوگانڈا، نائیجیریا، مالاوی افریقہ کے ان 11 ممالک میں سے ہیں جہاں کورونا کا ڈیلٹا ویریئنٹ پایا گیا ہے۔ اس براعظم سے کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے معاملات بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ڈیلٹا ویریئنٹ سے متاثرہ افراد کے اسپتال جانے کا امکان الفا ویریئنٹ سے متاثرہ افراد سے 85 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے بتایا کہ ڈیلٹا ویریئنٹ دیگر ویریئنٹکے مقابلے میں تیزی سے پھیلتا ہے۔