Urdu News

ملک میں کورونا مثبت معاملوں میں زبردست کمی

@AIR PIC

ملک میں کورونا مثبت  معاملوں میں زبردست کمی

ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے گھٹتے کیسزکے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 46617 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند مریضوں کی تعداد ہونے کی وجہ سے شفایافی کی شرح بڑھ کر 97.01 فیصد ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.67 فیصد رہ گئی ہے۔

دریں اثنا ملک میں جمعرات کو 42 لاکھ 64 ہزار 123 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 34 کروڑ 76 ہزار 232 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 46617 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ چار لاکھ 58 ہزار 251 ہوگئی ہے۔

اس دوران 59 ہزار 384 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 95 لاکھ 48 ہزار 302 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 13620 سے گھٹ کر 5 لاکھ نو ہزار 637 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 853 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد چار لاکھ 312 ہوگئی ہے۔

واضح ہو کہ ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے گھٹتے کیسزکے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 46617 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند مریضوں کی تعداد ہونے کی وجہ سے شفایافی کی شرح بڑھ کر 97.01 فیصد ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.67 فیصد رہ گئی ہے۔

Recommended