نئی دہلی،02 جو لائی-2021/
اطلاعات اور نشریات کی وزارت کے ذریعہ قائم کئے گئے آٹھویں قومی کمیونٹی ریڈیو ایوارڈس میں ناسک مہاراشٹر کے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن (سی آر ایس) نے دو ایوارڈس حاصل کئے۔
‘‘سسٹین ایبلٹی ماڈل ایوارڈس’’ زمرے میں ریڈیو وشواس 90.8 نے پہلا انعام اور‘‘تھمیٹک ایوارڈس ’’ زمرے میں کووڈ-19 کے دور میں اپنے ریڈیو پروگرام ‘’ایجوکیشن فار آل’’ کے لئے دوسرا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
ریڈیو وشواس، وشواس دھیان پرابھودنی اور تحقیقی ادارے ناسک مہاراشٹر کے ذریعہ چلایا جارہا ہے۔اس ادارے کے آغاز سے ہی اس ریڈیو اسٹیشن سے پروگرام نشر کئے جارہے ہیں۔اسٹیشن سے روزانہ 14 گھنٹے کی نشر واشاعت کی جاتی ہے۔
شکشن سروان ساتھی(سب کے لئے تعلیم)
تھیمٹک ایوارڈس زمرے کے تحت ’’شکشن سروان ساتھی’’(سب کے لئے تعلیم) ایوارڈ حاصل کرنے والا یہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن جون2020 میں کووڈ-19 کے مشکل دور کے دوران تیسری سے دسویں جماعت کے طلبا کو مفت تعلیم دینے کے لئے شروع کیا گیاتھا۔
اس ریڈیو اسٹیشن سے ضلع پریشد اور ناسک نگرپالیکا(میونسپل اسکول)اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے سبھی طلبا کے لئے صوتی لیکچرس نشر کئے گئے۔اس پروگرام کا نشریہ ہندی، انگریزی، مراٹھی جیسی مختلف زبانوں میں کیاگیا۔
کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کے کام کاج اور اس کے نظریات کے بارے میں بات کرتے ہوئےاسٹیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہری وینائک کلکرنی نے کہا کہ پروگرام کے بارے میں بہت ہی مثبت رد عمل سامنے آیا ہے۔یہ وہ غریب طلبا ہیں جو ڈیجیٹل تعلیم کے لئے اسمارٹ فون نہیں خرید سکتے تھے۔
شکشا سروان ساتھی پروجیکٹ: تقریباً 15ً0 اساتذہ کی مدد سے نافذ کیاگیا۔جس کے تحت انہوں نے ہمارے اسٹوڈیو میں لیکچرس کو ریکارڈ کیا بعد میں یہ لیکچرس ہر مضمون کے لئےمختص کئے گئے سلاسٹ کے مطابق نشر کئے گئے۔مذکورہ پروگرام کو متعلقہ برادری سے زبردست مثبت رد عمل حاصل ہوا اور اس سے میونسپل اور ضلع پریشد اسکولوں کے تقریباً 50 ہزار سے 60 ہزار طلبا مستفید ہوئے۔
ڈاکٹر کلکرنی نے مزید بتایا کہ ان لیکچر س کا فائدہ مہاراشٹر میں دیگر 6 کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کو بھی حاصل کرایا گیا ۔تاکہ وہ بھی اپنے ریڈیو چینلوں کے ذریعہ سے انہیں نشر کرسکیں۔ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہم پورے مہاراشٹر کے طلبا کی مدد کرسکیں کیونکہ 6 کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں نے اس مواد کو اپنے اپنے متعلقہ شہروں میں نشر کرنے کے لئے ہم سے رجوع کیا ہے۔
ڈاکٹر کلکرنی نے طلبا کو ایف ایم آلات کی تقسیم میں اساتذہ کے ذریعہ کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔ناسک کےایگت پوری تعلقہ میں اساتدہ کے ایک گروپ نے طلبا کو 451 ایف ایم آلات(ہائی اینڈ اسپیکر سمیت یو ایس بی، بلیو ٹوتھ) جیسے آلات تقسیم کئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ موجودہ نصاب میں وہ پیچھے نہ رہ جائیں۔اساتذہ اسے یو ٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں جس کااستعمال معمول کی اسکولی تعلیم شروع ہونے کے بعد بھی کیاجاسکتا ہے۔
‘‘ یہ پروگرام ہمیشہ لوگوں کے ساتھ رہیں گے’’
ڈاکٹر کلکرنی نے وضاحت کی کہ کیسے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن نے اختراعی ماڈل اپناتے ہوئے مالیہ، انسان، تکنیک اور مواد کی دستیابی سمیت جیسے 4 مخصوص شعبوں میں اپنے آپ کو خود کفیل بنایا ہے۔اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ تقریباً10 سال کے عرصے میں یہ مذکورہ اسٹیشن تقریبا 3 لاکھ سامعین سے جڑے ہوئے ہیں ۔انہوں نےمزید کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ ہمارے پروگراموں کے ذریعہ سے اٹھائے گئے معاملات کی وجہ سے تبدیلی آئے گی اور مثبت اقدامات کئے جائیں گے۔