Urdu News

کرن رجیجو کا راہل گاندھی پر نازیبا طنز: کہا ‘جولائی آئی، ویکسین آئی، لیکن عقل نہیں آئی’

کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی

کرن رجیجو کا راہل گاندھی پر نازیبا طنز: کہا 'جولائی آئی، ویکسین آئی، لیکن عقل نہیں آئی'

نئی دہلی، 02 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کے کورونا کی وبا کے بارے میں مرکزی حکومت پر تنقید کے ردعمل کے طور پر مرکزی وزیر کرن رجیجو کی جانب سے نازیبا طنز سامنے آیا ہے۔ کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر کیرن رجیجو نے ویکسی نیشن کے حوالے سے راہل گاندھی پر شدید طنز کیا ہے۔ راہل گاندھی کے 'جولائی آگیا، ویکسین نہیں آئی' کے جواب میں، کرن رجیجو نے کہا "جولائی آگیا، ویکسین آگئی، لیکن عقل نہیں آئی"۔

دراصل کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ویکسین کی کمی، بیروزگاری، اور معاشی سست روی کے معاملہ پر جمعہ کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ جولائی آگیا ہے لیکن ویکسین نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ویکسی نیشن کا عمل تیز تر کرے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسین لگائیں اور بر وقت اپنی جانیں بچا سکیں۔

راہل گاندھی کے اس ٹویٹ کے بعد، مرکزی وزیر کیرن رجیجو نے کانگریس کے رہنما کو مشورہ دیا کہ وبائی امراض کے درمیان چل رہی سب سے بڑی ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے گھٹیا قسم کی سیاست نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں سنجیدگی کی ضرورت ہے۔ راہل گاندھی کے بیانات صرف لوگوں کو الجھن میں ڈالیں گے۔ دریں اثنا، ایک ٹویٹ میں، رجیجو نے راہل گاندھی پر فقرہ کس دیا اور کہا کہ "جولائی آگیا، ویکسین آگئی ہے،لیکن عقل نہیں آئی۔"

Recommended