Urdu News

ٹیکہ کاری مہم کو ایک قومی تحریک بننا چاہئے: شری نائیڈو

نائب صدرجمہوریہ ہند ،جناب ایم وینکیا نائیڈو

 

 

نئی دہلی، 02 جولائی:  نائب صدرجمہوریہ ہند ،جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج  کووڈ-19 کے ٹیکے، ادویات کی تیاری اور اس کے لیے نئی ادویات کی تلاش میں تیزی لانے اور وائرس کے تغیر پزیر ہونے کی صورت پر قابو پانے نیز  جینوم کی ترتیب بندی کا پتہ لگانے  کا مطالبہ کیا۔

نائب صدر نے حیدرآباد پہنچنے کے فورا ًبعد ہی سی سی ایم بی کے لاکونس (معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہونے والی  نسلوں کے تحفظ کے لئے بنی  لیبارٹری) کا دورہ کیا۔ انہوں نے لاکونس کے انچارج سائنٹسٹ ڈاکٹر کارتھیکین واسودیون کی ایک پیش کش بھی  دیکھی اور اس  نیشنل وائلڈ لائف جینیٹک ریسورس بینک ، اسسٹیڈ ری پروڈکشن لیب اور جانوروں کے پنجروں کامعائنہ کیا۔

سائنسدانوں اور ریسرچ اسکالرز سے خطاب کرتے ہوئے ، مسٹر نائیڈو نے کہا کہ انہوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ ترتیب  بندی ، کی حیثیت ایک  آلے کی طرح ہے ،جو وائرس کے تغیر پزیر ہونے کی نشاندہی کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور اس طرح کووڈ 19 کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسے بروقت روکنے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا  کہ ملک کے چند چڑیا گھروں میں بڑی بلیوں میں کووڈ-19 کے علامات پائے گئے ہیں۔ ان رپورٹس کی روشنی میں وائرس کے تغیر پزیر ہونے کی صورت پر قابو پانے نیز  جینوم کی ترتیب بندی معلوم کرنے کی ضرورت انتہائی اہم ہو جاتی ہے ، جناب نائیڈو نے انسانوں سے جانوروں یا اس کے برعکس  جانوروں سے انسانوں  میں اس وائرس کے پھیلنے  کی نشاندہی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وائرس کے تغیر پزیر ہوانئی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے اور وبائی امراض کے خلاف جاری لڑائی میں یہ ہمارے لیے ایک اور چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔

نائب صدر نے ایک عالمی ویکسین تیار کرنے کی گنجائش پر مطالعہ کرنے کے لئے تحقیقی اداروں کے ذریعہ بین الاقوامی تعاون کو تقویت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا جس سے سارس-کووڈ -2  کے نئے وارینٹ کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

Recommended