Urdu News

بھارت بایوٹیک کی کوویکسین77.8 فیصد تک مؤثر

بھارت بایوٹیک کی کوویکسین77.8 فیصد تک مؤثر

بھارت بایوٹیک کی کوویکسین77.8 فیصد تک مؤثر

 بھارت بائیوٹیک کے ذریعہ جاری کردہ فیزIII کے ٹیسٹ کے نتائج

نئی دہلی، 03 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

بھارت بائیوٹیک نے ہفتہ کے روز دیسی ویکسین کوویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل کے حتمی نتائج کا اعلان کردیاہے۔ بھارت بائیوٹیک نے، 130 تصدیق شدہ کیسوں کی جانچ پڑتال کے بعد، کوویکسین کو 77.8 فیصد موزوں پایا۔ حتمی تجزیہ کے مطابق، کوویکسین کاٹرائل ملک کے 25 سینٹروں میں کی تھی۔ اس میں 18 سے 98 سال کے 25 ہزار 800 رضاکاروں نے حصہ لیا۔

تیسرے مرحلے کے ٹرائل کے نتائج میں، یہ ویکسین بغیر کسی علامت کے کورونا مریضوں پر 63 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ، کورونا وائرس کے ڈیلٹا ایڈیشن کے خلاف کوویکسین 65 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔ ویکسین ملنے کے بعد شدید کورونا سے متائثرمریض کے اسپتال میں داخل ہونے کا امکان93 فیصدکم ہوگیاہے۔

واضح رہے کہ انڈین ڈرگ ریگولیٹر کی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی (ایس ای سی) نے ویکسین کے مرحلےIII کے ٹرائل کا جائزہ لیا۔ بھارت بائیوٹیک کمپنی حیدرآباد میں ہے۔ اس نے کوویکسین کے فیزIII ٹرائلز کا ڈیٹا بھارت کے ڈرگ کنٹرولر جنرل کو پیش کیا تھا۔

Recommended