وزیر مدن سہنی دہلی کے لیے ہوئے روانہ، اپوزیشن کے بڑے لیڈر سے ملنے کی چرچا
پٹنہ، 4 جولائی(انڈیا نیرٹیو)
بہار کی اقتدار اور سیاست میں ’کھیلاہوبے‘کی چرچاہورہی تھی، وہ کھیل شروع ہو گیا ہے۔ اپنی ہی حکومت سے ناراض ہو کر استعفیٰ کا اعلان کرنے والے ریاست کے سماجی بہبود کے وزیر مدن سہنی آناً فاناً میں پٹنہ سے آج دہلی روانہ ہوگئے ہیں۔
اس پر زوردار بحث ہورہی ہے کہ وزیر مدن سہنی دہلی میں موجود اپوزیشن کے بڑے رہنما سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ حالاں کہ مدن سہنی کچھ نہیں کہہ رہے ہیں لیکن جو خبریں آرہی ہیں وہ یہ ہے کہ بہار میں اقتدار کا کھیل شروع ہوگیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر مدن سہنی جمعرات کو افسر شاہی سے تنگ آکر استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا تھا۔ مدن سہنی نے حکومت کے کام کو لے کر کئی سنجیدگی سے باتیں کہیں تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اب حکومت میں نہیں رہیں گے اور ہفتہ کے روز استعفیٰ بھیج دیں گے۔ اس کے بعد وہ جمعہ کو پٹنہ سے اپنے حلقہ دربھنگہ نکل گئے تھے۔ ہفتہ کے روز وہ مظفر وپر میں ایک اسپتال کے افتتاح میں شامل ہونے کے بعد دیر شام پٹنہ پہنچے اور آج دہلی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔