حیدرآباد، 5 جولائی(انڈیا نیرٹیو)
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے اردو میڈیم میں بی ایڈ، ایم بی اے، بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک جیسے پیشہ ورانہ کورسز کے علاوہ مختلف مضامین میں پی ایچ ڈی میں انٹرنس کی بنیاد پر داخلے دیئے جارہے ہیں۔ ان میں آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 12 جولائی 2021ہے۔ یونیورسٹی کے مختلف کورسز میں کامیاب طلبہ کی سرکاری، بین قومی اور قومی کمپنیوں میں کیمپس پلیسمنٹ اور راست تقررات ہوتے رہتے ہیں۔ خاص طور پر یونیورسٹی کے بی ایڈ، ایم بی اے، بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک کامیاب طلبہ کو بڑے پیمانے پر سرکاری نوکریاں حاصل ہوئی ہیں۔
انٹرنس کی بنیاد پر داخلے کے کورسز میں پی ایچ ڈی اردو، انگریزی، ہندی، فارسی، مطالعات ترجمہ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ،سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات اور کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر انٹرنس کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس ایم بی اے، ایم سی اے، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس) اور ایم ایڈ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی ایڈ اور بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس)؛ پیشہ ورانہ ڈپلوماپروگرامس ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)؛ پالی ٹیکنک ڈپلومہ میں سیول انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ،انفارمیشن ٹکنالوجی انجینئرنگ، میکانیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل و الیکٹرانکس انجینئرنگ شامل ہیں۔
تمام درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم از کم دسویں /بارہویں / گریجویشن میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرچکے ہوں یابحیثیت زبان/مضمون اردو کامیاب ہوں یا یونیورسٹی کے منظورکردہ مماثل مدرسہ کورسزمیں کامیاب ہوں۔ تمام پروگراموں میں داخلے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کیمپس میں بھی دستیاب ہیں۔
درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹmanuu.edu.in پر صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کوadmissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔موبائل نمبرات 9523558551, 9866802414, 6302738370 اور 9849847434 سے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔اردو میڈیم سے بی ایڈ، ایم بی اے، بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک کرنے کا موقع۔