وباکے آغازکے ساتھ ہی مہارت اور وسائل کی تقسیم کا تجربہ کررہاہے ہندوستان
نئی دہلی، 05 جولائی (انڈیا نیرٹیو)
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز دنیا کے لیے کورونا وبا کو کنٹرول کرنے کے لئے ہندوستان کے ڈیجیٹل اقدام کو وقف کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوری دنیا کو ایک فیملی کی حیثیت سے پیش کرتے ہیں اور وبائی دور کے دوران بھی دنیا کو اس کا احساس ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی اس سوچ کی وجہ سے کووڈ 19 ویکسی نیشن سے متعلق ہندوستان کے تکنیکی پلیٹ فارم کو کوون کو ' اوپن سورس ' بنایا گیا ہے تاکہ ہر کوئی اسے استعمال کرسکے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ' کوون عالمی کانفرنس ' سے خطاب کیا، جو عالمی سطح پر ہندوستان کے ڈیجیٹل اقدامات کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین اس وقت وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے انسانیت کے سامنے امید کی واحد کرن ہے۔ ابتدا ہی سے، ہندوستان میں ویکسی نیشن کا مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقہ اپنایا گیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اوپن سورس ہونے کی وجہ سے ہندوستان کا کوون پلیٹ فارم دنیا کے کسی بھی ملک کو آسانی سے میسر آسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ماضی میں بھارت میں ایک دن میں 90 لاکھ افراد کو ویکسین لگائے گئے تھے اور اب تک 35 کروڑ کی ویکسین دی جاچکی ہے۔ ویکسی نیشن سے متعلق دستاویزات اپنے پاس رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعہ دستیاب ہیں۔اس کے علاوہ، ہر خوراک پر نظر رکھی جارہی ہے تاکہ کم سے کم اخراجات ہوں۔ اس کے ساتھ ہی یہ ریکارڈ بھی رکھا جارہا ہے کہ یہ ویکسین کس کو اور کہاں دی گئی ہے۔ یہ سب ڈیجیٹل کے ذریعے ممکن ہوا ہے۔
اپنی تقریر کے آغاز میں وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کی وبا نے دنیا کو ایک سبق سکھایا ہے کہ ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا اور مل کر آگے بڑھنا ہے۔ ہندوستان شروع سے ہی وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے اس سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور دنیا کے ساتھ اپنے تجربے، مہارت اور وسائل کو بانٹ رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل سیکٹر میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے اور ہندوستان نے ' آروگیا سیتو ' کے ذریعہ متاثرہ کورونا کی شناخت اور نگرانی کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا ہے۔
وزیراعظم نے کووِن عالمی اجلاس سے خطاب کیا ، بھارت کووڈ-19 سے نمٹنے کی غرض سے کوون پلیٹ فارم کو پوری دنیا کی عوام کے لیے ایک ڈیجیٹل سہولت کے طور پر پیش کررہا ہے
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کووِن عالمی اجلاس سے خطاب کیا ہے جب کہ بھارت نے کووڈ-19 سے نمٹنے کی غرض سےدنیا کو عوام کے لیے ایک ڈیجیٹل ماڈل کے طور پر کووِن پلیٹ فارم پیش کیا ہے ۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب کے آغازمیں تمام ملکوں میں اس عالمی وبا کے سبب ہوئے جانوں کے اتلاف پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے دورانِ خطاب یہ تبصرہ کیا کہ گزشتہ 100برسوں میں اس قسم کی عالمی وبا جیسی کوئی مثال نہیں ملتی اورکوئی بھی ملک ،خواہ وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو ، الگ تھلگ رہ کر اس جیسے مسئلے کو حل نہیں کرسکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کووڈ -19سے سب سے بڑا سبق ہمیں یہ ملا ہے کہ انسانیت کے لیے اور انسانی کاز کے لیے ہمیں آپس میں مل کر کام کرنا ہوگا اور مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ہمیں ایک دوسرے سے سیکھناہوگا اور اپنے بہترین طور طریقوں کے بارے میں ایک دوسرے کو واقف کرانا ہوگا۔
I convey my sincere condolences for all the lives lost to the pandemic, in all the countries.
There is no parallel to such a pandemic in a hundred years.
Experience shows that no nation, however powerful that nation is, can solve a challenge like this in isolation: PM
— PMO India (@PMOIndia) July 5, 2021
عالمی برادری کے ساتھ اپنے تجربات ، مہارت اور وسائل کے تبادلے سے متعلق بھار ت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے عالمی طور طریقوں سے سیکھنے کی بھارت کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں ٹکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جناب نریندرمودی نے کہا کہ سافٹ وئیرایک ایسا شعبہ ہے ،جس میں وسائل کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت نے کووڈ سے متاثرہ افراد کا پتہ لگانےسے متعلق اپنی ایپ جیسے ہی یہ تکنیکی طورپر قابل عمل ہوئی جاری کردی ۔ انہوں نے اس بات کو نمایاں کیا کہ لگ بھگ 20 کروڑصارفین کے ساتھ ‘‘آروگیہ سیتو ’’ ایپ ، تیارکرنے والوں کے لیے آسانی سے دستیاب ایک پیکج ہے۔وزیراعظم نے عالمی سامعین کو بتایا کہ بھارت میں استعمال کئے جانے کے بعد آپ اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ اس کی تیزی اور پیمانے کے لیے حقیقی دنیا میں جانچ کی گئی ہے۔
Right from the beginning of the pandemic, India has been committed to sharing all our experiences, expertise and resources with the global community in this battle.
Despite all our constraints, we have tried to share as much as possible with the world: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) July 5, 2021
وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکہ کاری کی اہمیت کے مدنظر بھارت نے ٹیکہ کاری سے متعلق اپنی حکمت عملی تیار کرتے وقت ایک مکمل ڈیجیٹل طریقہ کار اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کی بدولت عوام کو یہ ثابت کرنے میں مدد ملی ہے کہ انہوں نے ٹیکہ لگوالیا ہے اور عالمی وبا کے بعد کے عالمی منظرنامے میں معمول کے حالات تیزی سے بحا ل کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔
محفو ظ اور قابل اعتماد ثبوت کی بدولت عوام کویہ طے کرنے میں مدد ملے گی کہ انہوں نے کب ، کہاں اور کس سے ٹیکہ لگوایا ہے۔ ڈجیٹل طریقہ کار کی وجہ سے ٹیکوں کے استعمال کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے اور ان کی بربادی کو کم سے کم کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔
Technology is integral to our fight against COVID-19.
Luckily, software is one area in which there are no resource constraints.
That's why we made our Covid tracing and tracking App open source as soon as it was technically feasible: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) July 5, 2021
پوری دنیا کو ایک خاندان سمجھنے سے متعلق بھارت کے فلسفے کے عین مطابق وزیراعظم نے کہا کہ کووڈ ٹیکہ کاری سے متعلق پلیٹ فارم کوون کو ایک کھلا ذریعہ بنانے کے طو پر تیار کیا گیا ہے۔ جلد ہی اسے تمام ملکوں کو دستیاب کرادیا جائے گا۔
Vaccination is the best hope for humanity to emerge successfully from the pandemic.
And right from the beginning, we in India decided to adopt a completely digital approach while planning our vaccination strategy: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) July 5, 2021
جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ آج کا یہ اجلاس اس پلیٹ فارم کو عالمی سامعین سے متعارف کرانے کی جانب پہلا قدم ہے۔ وزیراعظم نے جانکاری دی کہ کوون کے ذریعہ بھارت نے کووڈ ویکسین کے 35 کروڑ ٹیکے لگائے ہیں ۔ ان میں چند رو ز پہلے ایک دن میں ہی 90 لاکھ لوگوں کو لگائے گئے ٹیکے بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ جن افراد نے ٹیکے لگوالئے ہیں انہیں کچھ بھی ثابت کرنے کے لیے کسی بھی قسم کا کوئی کاغذ اپنے پاس رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ڈیجیٹل فارمیٹ میں دستیاب ہے۔
Indian civilization considers the whole world as one family.
This pandemic has made many people realize the fundamental truth of this philosophy.
That's why, our technology platform for Covid vaccination – the platform we call CoWin- is being prepared to be made open source: PM
— PMO India (@PMOIndia) July 5, 2021
وزیراعظم نے دل چسپی رکھنے والے ملکوں کی مقامی ضروریات کے مطابق سافٹ ویئر کو اسی کے مطابق بنانے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔وزیراعظم نے اس امیدکے ساتھ اپنا خطاب مکمل کیا کہ ‘پوری دنیا کے لیےصحت کے ایک نظام’ سے متعلق حکمت عملی کے ذریعہ انسانیت یقینی طورپر اس عالمی وبا پر قابو پالے گی۔