نئی دہلی، 07جولائی (انڈیا نیرٹیو)
جموں ہوائی اڈے پر 26/27 جون کی درمیانی شب کو ہوئے ڈرون حملے کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے 10 اینٹی ڈرون سسٹم خریدنے کے لیے بھارتی فروخت کنندگان کے لیے ٹینڈر جاری کرکے معلوماتے طلب کی ہیں۔فضائیہ کو ایسے اینٹی ڈرون سسٹم چاہیے جو دشمن کے ڈرون کاپتہ لگانے، ٹریککرنے اورانہیں بے اثر کرنے میں اہل ہو۔ ساتھ ہی سسٹم میں ڈرون کومار گرانے کے لیے لیزر گائیڈڈ انرجی ویپن (لیزر-ڈی ای ڈبلیو) کی ٹکنالوجی موجود ہونی چاہئے۔
انڈین ایئرفورس (آئی اے ایف) نے خاص طور پر ہندوستانی فروخت کنندگان سے 10 کاؤنٹران مینڈ ایئرکرافٹ سسٹم (سی یو اے ایس) خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے، جسے عام بول چال میں اینٹی ڈرون سسٹم کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ایئر فورس کے ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ 26/27 جون کی شب جموں ہوائی اڈے پر ڈرون حملے کے دوسرے دن بولی مدعوکرنے کےلیے معلومات کے لیے درخواست (آر ایف آئی) جاری کی گئی ہے۔ جموں ہوائی اڈ ہ پرملک میں اپنی نوعیت کا پہلا حملہ کیا گیاتھا، جس میں ایک ڈرون سے دو کم شدت والے دھماکہ خیز مواد گرا ئے گئے تھے۔ بعدازاں جموں اسٹیشن پر اینٹی ڈرون سسٹم لگا دیا گیا ہے۔
آئی اے ایف نے آر ایف آئی میں کہا ہے کہ وہ دیسی ذرائع کے ذریعہ 10 سی یو اے ایس کی خرید کرنا چاہتی ہے۔ آئی اے ایف کوایسے اینٹی ڈرون سسٹم کی ضرورت ہے جو دشمن کے ڈرون کا سراغ لگانے، ٹریک کرنے اور ان بے اثر کرنے میں اہل ہو۔ ساتھ ہی سسٹم میں ڈرون کو مارگرانے کے لیے لیزر گائیڈڈ انرجی ویپن (لیزر-ڈی ای ڈبلیو) کی ٹکنالوجی ضرور ہونی چاہیے۔
آر ایف آئی کے مطابق اینٹی ڈرون سسٹم کی بنیادی خصوصیات میں 'ملٹی سینسر، ملٹی کِل سالیوشنس' کی تجویزشامل ہے، جو 'نو فلائی' زون میں موثر ہو اور آس پاس کے ماحول کو کم سے کم نقصان پہنچائیں۔ یہ سی یو اے ایس کراس کنٹری کی صلاحیت کے حامل دیسی بجلی سپلائی سسٹم کے ذریعہ چلائی جاسکیں اور انہیں ہوائی اور سڑک کے ذریعے لے جانے میں آسان ہو۔
آرایف آئی میں کہا گیا ہے کہ سسٹم میں یو اے وی کا پتہ لگانے کے لیے مرحلہ وار سرنی رڈار ہونا چاہیے،یواے وی کی فریکوینسی کا پتہ لگانے کے لیے ریڈیو فریکوینسی سینسر اور دشمن کے یواے وی کا پتہ لگانے کے لیے الیکٹرو آپٹیکل اور اورانفراریڈ سسٹم ہونا چاہیے۔ اس میں سافٹ کِل آپشن ہونا چاہیے، جس میں گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ جیمر سسٹم اور آر ایف جیمر اور ہارڈکل آپشن (لیزر-ڈی ای ڈبلیو) شامل ہوسکتے ہیں۔ سافٹکل کا مطلب ڈرون کے مواصلات یا نیویگیشن سگنل کو جام کرنا اور 'ہارڈ کل' سے مراد ڈرون کومکمل طورپرتباہ کرکے مارگرانا ہے۔