Urdu News

شمالی ہمالیائی درّوں میں دنیا کی پہلی سولو موٹر سائیکل مہم اختتام کو پہنچی

سولو موٹر سائیکل مہم نے سرحدی علاقوں میں کووڈ اور سڑک سیفٹی بیداری کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

 نئی دہلی،7 جولائی 2021/ نئی دہلی  کے سیما سڑک  بھون  میں   بدھ کے روز (7 جولائی،2021) کو شمالی ہمالیائی حدود میں 18 بے حد مشکل  اور دشوار گذار  درّوں کا احاطہ  کرنے والی  مس کنچن یوگو سندی  نے دنیا کی  پہلی سولو موٹر سائیکل مہم کا  اختتام کیا۔ اس مہم کو 11 جون 2021 کو  نئی دہلی سے رکشا منتری  جناب  راج ناتھ سنگھ نے پرچم دکھاکر روانہ کیا  تھا۔

ایک ماہ تک جاری رہنے والی اس مہم میں ایک سولو خاتون سوار نےبہت سے پہلو دیکھے۔مس یوگو سندی املنگلا درہ کو طے کرنے والی   پہلی   سولو خواتون بائیکر بن گئی ہیں جو   18 دروں کا احاطہ کرنے والی پہلی خاتون ہیں اور  ایک ہی بار میں  نئی دہلی –منالی-لیہہ – املنگلا-دہلی سے 3187کلو میٹر   کا  فاصلہ طے کرنے والی پہلی خواتون ہیں۔

مس یوگوسندی نے بارڈر روڈ  آرگنائزیشن (بی آر او) کے ذریعہ بنائے گئے  19300 فٹ ا ونچے موٹر ایبل  املنگلا درہ   کو پار کرنے کے لئے 18 دروں کو  پارکیا  اور یہ فاصلہ 25 دنوں میں  مکمل کیا۔مہم کی  کامیاب اختتام پر ڈی جی بی آر نے  بے حد دشوار   زمینی خطے  پر اپنی مہم شروع کرنے کے لئے  اپنے پختہ عزم  اور ارادے کے لئے  اور  سرحدی علاقوں میں  بنیادی ڈھانچے کے    فروغ کے لئے  کارکنان   اور کرم یوگیوں  کی  ہمت اور اعلی ترین   قربانی  کی عزت افزائی کرنے کے لئے   انکی   ستائش کی۔

سولو موٹر سائیکل مہم نے سرحدی علاقوں میں کووڈ اور سڑک سیفٹی بیداری کو فروغ دینے میں بھی اہم  کردار ادا کیا۔    ڈی جی  بی آر نے  مزید کہاکہ  یہ انوکھی موٹر سائیکل مہم  ہندستانی  خواتین کے مضبوط عزم کو ظاہر کرتی ہے جو  دقیانوسی  تصورات کو توڑ رہی ہے اور ان  چیلنجوں کا مقابلہ کررہی ہے  جو اب تک نہیں اٹھائے گئے تھے۔ یہ خواتین کے بااختیار ہونے کی بھی  نشاندہی کرے  گی۔

Recommended