Urdu News

نیوز آن اے آئی آر ریڈیو لائیو اسٹریمز عالمی درجہ بندی

آل انڈیا ریڈیو

 

 

نئی دہلی،  7 جولائی 2021،   دنیا میں (بھارت کو چھوڑکر) نیوز  آن اے آئی آر ایپ پر آل انڈیا ریڈیو لائیو اسٹریمز کے معاملے میں   ٹاپ ممالک کی تازہ ترین درجہ بندی میں  فجی پانچویں مقام سے  دوسرے مقام پر آگیا ہے، جبکہ سعودی عرب نے  ٹاپ 10 میں  واپسی درج کرائی ہے۔ کویت اور جرمنی نئے شامل ہوئے ہیں جبکہ  فرانس اور نیوزی لینڈ اب ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہیں۔ امریکہ  حیثیت نمبر ۔ 1 کی برقرار ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ آل انڈیا ریڈیو   تیلگو اور تمل لائیو اسٹریمز سروسز امریہ  میں بہت مقبول ہیں جبک  اے آئی آر پنجابی سروس  برطانیہ میں مقبول ہے۔

عالمی سطح پر  (بھارت کو چھوڑکر)  ٹاپ اے آئی آر اسٹریمز کی درجہ  بندی میں  بڑی تبدیلی آئی ہے۔  ، اے آئی آر نیوز 24×7   ایک درجہ اوپر بڑھ کر  ساتویں سے چھٹے مقام پر آگیا ہے۔ جبکہ  اے آئی آر تمل  چھٹے سے دسویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔

پرسار بھارتی کے سرکاری ایپ نیوز آن اے آئی آر ایپ پر آل انڈیا ریڈیو کی  240 سے زیادہ ریڈیو سروسز  لائیو اسٹریمز کی جاتی ہیں۔نیوز آن اے آئی آر ایپ پر ان  آل انڈیا ریڈیو اسٹریمز کو  نہ صرف بھارت میں بلکہ عالمی سطح پر  85 سے زیادہ ملکوں میں  اور دنیا بھر کے  8000 شہروں میں  بڑی تعداد میں  سامعین سنتے ہیں۔

بھارت کے علاوہ ایسے  ٹاپ ملکوں جہاں پر  نیوز آن اے آئی آر ایپ پر اے آئی آر لائیو اسٹریمز  بہت مقبول ہیں اور  باقی دنیا میں  نیوز آن اے آئی آر ایپ پر  ٹاپ آل انڈیا ریڈیو اسٹریمز  کی جھلک پیش کی جارہی ہے ۔ آپ اس کا  ملک وار بریک اپ  بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ درجہ بندی  16 جون سے 30 جون 2021 تک کے  15 روہ اعداد و شمار پر مبنی ہے۔ اس اعداد و شمار میں بھارت شامل نہیں ہے۔

Recommended