Urdu News

وزیراعظم نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے سابق وزیراعلی جناب ویر بھدرسنگھ جی کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا

ہماچل پردیش کے سابق وزیراعلی جناب ویر بھدر سنگھ

 وزیراعظم نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے سابق وزیراعلی جناب ویر بھدر سنگھ کے انتقال پر گہرے صدمے اور دکھ کااظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے ایک ٹوئٹ میں کہا  ‘‘جناب ویر بھدر سنگھ  جی  بحیثیت  منتظم اور قانون سازیہ کی حیثیت سے  اچھا تجربہ رکھتے تھے ۔ انہوں نے ہماچل پردیش میں ایک کلیدی کردار ادا کیا  اور ریاست کے عوام کی بے لوث خدمت کی۔ ان کے انتقال پر بے حد افسوس ہے۔ ان کے اہل خانہ اور ان کے چاہنے والوں کے لئے میری دلی تعزیت، اوم شانتی’’۔

 

 

 

Recommended