ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے مختلف پہلوؤں خاص کر موسمیاتی پیشن گوئی پر عوام کو باخبر کرنے میں ارضیاتی سائنس کی وزارت کی اہمیت کو نمایاں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ارضیاتی سائنس کی وزارت ڈیٹا اور پیشن گوئی کے سائنسی تجزیہ کے ذریعے ملک بھر کے کسانوں کو اہم تعاون فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال بھارت کے ذریعے تیارہ کردہ اور استعمال کی جا رہی بے مثال موسمیاتی پیشن گوئی کی تکنیک کی دنیا بھر میں تعریف کی جاتی ہے اور کئی ممالک کے ذریعے اسے اپنایا بھی جاتا ہے۔
بعد میں انہوں نے وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ ایک مختصر بات چیت کی اور ان سے سائنسی سرگرمیوں کو مزید آگے بڑھانے کی اپیل کی جس سے عام آدمی خاص کر کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعرات کو نئی دہلی میں ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کا عہدہ سنبھالا۔